ممبئی شہر خوابوں کا شہر ہے، Mumbai Is 'City of Dreams' or Mayanagriیہاں ہر شخص اپنی قسمت آزمانے آتا ہے، لیکن یہ ممبئی جو یہ نہیں دیکھتی کہ کون ہے، کہاں سے آیا ہے اور کیا کرنا چاہتا ہے، یہ ممبئی ہے جو ہر ایک کو اپنی قسمت آزمانے کا پورا موقع فراہم کرتی ہے۔ شہر کی تعریف میں اگر قصیدے لکھے جا سکتے ہیں تو شہر کی اس قوائد سے تاریخ بھی منسوب کی جاسکتی ہے، جہاں تاریخ کے اوراق میں شہر کے ہاتھ صرف بدنامی لگے گی۔ اس سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔
شہر کی باہوں میں قید جسم فروشی کی منڈی ممبئی کی متعدد جگہیں اس جسم فروشی کے بازار کے لئے بدنام ہیں، جہاں حکومت اور مہذب معاشرہ اس بازار اور جسم فروش خواتین کو ہمیشہ سے نظر انداز کرتے چلے آئے، جس کے نتیجے میں جسم فروشی کے دلدل میں نہ جانے کتنی خواتین اپنی عصمت فروخت کرتی چلی آرہی ہیں، لیکن انہی سب کو اس دلدل آزاد کرانے کے لئے غیر سرکاری تنظیم کی سربراہ تریوینی اچاریہ NGO Head Trevini Acharya نے ایک محاذ چھیڑا اور اب تک 7000سیکس ورکرز کو آزاد کرایا۔
وہ کہتی ہیں کہ یہ بہت آسان ہے کسی کو سیکس ورکر کو مخاطب کرنا، یہ گالی ہے جو شریف معاشرے میں پروان چڑھتی ہے لیکن اسے یہ نہیں معلوم ہے کہ اس بازار میں کوئی شوق سے نہیں آتا، بلکہ مجبور اور غربت، جبراً انہیں فروخت کیا جاتا ہے۔