بھیونڈی پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بھیونڈی شہر کے شاستری نگر میں واقع نوشین نامی 24 برس کی خاتون اپنے شوہر خالد حسین شیخ کے ساتھ رہ رہی تھی۔ گزشتہ ماہ 29 اگست کو نوشین غیبی نگر واقع اولیاء مسجد کے احاطے میں اپنے مائیکے گئی تھی۔
متاثرہ خاتون کے مطابق اس کے شوہر نے موبائل پر فون کرکے کہا کہ وہ اپنی والدہ کے گھر کیوں گئی ہے؟ اسی اثناء میں بات چیت کرتے ہوئے معاملہ گالی گلوچ تک پہنچ گیا اور خاتون کا الزام ہے کہ اس کے شوہر نے موبائل پر ہی کہا کہ اب مجھے تیرے ساتھ نہیں رہنا ہے اور میں تجھے ابھی اسی وقت طلاق دیتا ہوں یہ کہتے ہوئے اس نے تین طلاق دے دیا۔