اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرزا غالب کی یاد میں جلسہ - پاسبان ادب ٹرسٹ

مشہور شاعر مرزا غالب کی 150 ویں برسی کے موقع پر ان کی یاد میں 25 دسمبر کو نہرو سینٹر میں شاندار جلسے کا اہتمام کیا جائے گا۔

مرزا غالب کی یاد میں جلسہ
مرزا غالب کی یاد میں جلسہ

By

Published : Dec 20, 2019, 8:17 PM IST

پاسبان ادب ٹرسٹ کی جانب سے بھارت کے اردو، فارسی کے مشہور شاعر مرزا غالب کی یاد میں ٹرسٹ نے 25 دسمبر کو ورلی کے نہرو سینٹر میں انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک پروگرام کا اہتمام کیا ہے۔

اس پروگرام کا اہتمام پاسبان ادب ٹرسٹ کے صدر اور مہاراشٹر کے ڈی جی پی قیصر خالد کی نگرانی میں کیا جائے گا جو کہ خود ایک شاعر ہیں۔

قیصر خالد نے پریس کانفرنس میں مذکورہ پروگرام کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'پاسبان ادب میں 'کیوانجلی' کا پہلا اجلاس 12 سے 3 بجے تک ہوگا۔

مرزا غالب کی یاد میں جلسہ

مراٹھی شعراء کانفرنس 'کیوانجلی' میں اشوک نیگاؤنکر، اشونی، جوشی، گائتری سپری، گرو ٹھاکر، کشور کدم، سندیپ سامنت، شری پد جوشی، ویبون جوشی و دیگر شعراء اپنی نظمیں سنائیں گے جبکہ دوسرا اجلاس شام کے چار بجے سے شام نو بجے تک ہوگا اور اس میں شاعر اور نغمہ نگار ارشاد کامل کے 'دی انک بینڈ' اور گلوکار و موسیقار توصیف اختر کے ذریعہ مرزا غالب کی غزلوں کے شعروں کا موسیقی سے سجا پروگرام پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاسبان ادب ٹرسٹ اب تک ملک کے متعدد شہر جیسے ممبئی، نوی ممبئی، پونے، نئی دہلی، لکھنؤ، رائے بریلی وغیرہ میں مصنفین کے درمیان مباحثوں، سیمیناروں، فنی نمائشوں، کلاسیکی سنگنگ وغیرہ کے پروگرام منعقد کرچکا ہے۔

مزید یہ کہ ان تقریبات میں مختلف ممالک اور شہروں کے مختلف خطوں سے شائقین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے جن کا تعلق تعلیم، صنعت، فلم، سماجی خدمت، کاروبار، بیورو کریسی وغیرہ سے رہا ہے۔

ٹرسٹ گزشتہ دہائی میں 50 سے زیادہ پروگرامز منعقد کرچکا ہے اور آئندہ 25 دسمبر کو ہونے والے پروگرام میں ادبی شخصیات کے لیے مفت داخلہ رکھا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details