اردو

urdu

ETV Bharat / state

واجد خان کے انتقال پر بالی ووڈ کا اظہار تعزیت - Tribute to leading actor

بالی ووڈ کی معروف موسیقار واجد خان کے انتقال پر میگا سٹار امیتابھ بچن، سلمان خان اور اکشے کمار سمیت کئی ستاروں نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

واجد خان کے انتقال پر سرکردہ اداکار کا خراج تحسین
واجد خان کے انتقال پر سرکردہ اداکار کا خراج تحسین

By

Published : Jun 1, 2020, 9:25 PM IST

امیتابھ بچن نے ٹوئٹ کیا کہ 'واجد خان کے انتقال سے حیران ہوں، ایک روشن مسکراتی اور باصلاحیت شخصیت کا انتقال ہوگیا، ان کے لیے دعائیں اور تعزیت'۔

واجد خان کے انتقال سے حیران ہوں، ایک روشن مسکراتی اور باصلاحیت شخصیت کا انتقال ہوگیا، ان کے لیے دعائیں اور تعزیت

خیال رہے کہ ساجد، واجد کی جوڑی نے سلمان خان کی کئی سپرہٹ فلمز کے لیے موسیقی دی ہے۔ واجد کے انتقال پر سلمان بےحد غمگین ہیں، سلمان نے ٹوئٹ کیا کہ 'واجد تمہیں بہت یاد کروں گا، لو یو اور تمہاری روح کو سکون ملے'۔

واجد تمہیں بہت یاد کروں گا، لو یو اور تمہاری روح کو سکون ملے

ادکار اکشے نے ٹوئٹ کیا کہ 'واجد خان کے اچانک انتقال کے بارے میں سن کر حیران اور دکھی ہوں، وہ ایک باصلاحیت اور ہمیشہ مسکرانے والی شخصیت تھے، بہت جلد چلے گئے، اس مشکل وقت میں بھگوان ان کے کنبہ کو طاقت دے'۔

واجد خان کے اچانک انتقال کے بارے میں سن کر حیران اور دکھی ہوں، وہ ایک باصلاحیت اور ہمیشہ مسکرانے والی شخصیت تھے، بہت جلد چلے گئے، اس مشکل وقت میں بھگوان ان کے کنبہ کو طاقت دے

کرن جوہر نے واجد کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'واجد خان آپ کی موسیقی ہمیشہ زندہ رہے گی، کنبہ اور رشتہ داروں کے ساتھ گہری تعزیت، بہت جلد چلے گئے۔

واجد خان آپ کی موسیقی ہمیشہ زندہ رہے گی، کنبہ اور رشتہ داروں کے ساتھ گہری تعزیت، بہت جلد چلے گئے

فرح خان نے لکھا ہے کہ 'بہت جلد ہی واجدخان چلے گئے، ہم موسیقی کے لیے واجد بھائی کو یاد کریں گے اور ان کے کنبہ کے ساتھ تعزیت'۔

ایک بہترین دوست اور پاک روح، میوز ک انڈسٹری کو بڑا نقصان ہوا ہے

گلوکار،کمپوزر عدنان سمیع نے واجد کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں صدمہ میں ہوں، میں نے پیارا بھائی کھو دیا، اس افسوسناک خبر سے نکل نہیں پارہا ہوں، وہ ایک خوبصورت روح کے مالک شخص تھے، اللہ انہیں جنت الفردوس سے نوازے، آمین'۔

آپ کہا کرتے تھے کہ آپ نے میٹھی دھن بنائی ہے، جو آپ ریکارڈ کرنا چاہتے ہو

وشال دلانی نے لکھا کہ 'دل دہلادینے والی خبر، ساجد اور واجد دونوں کافی قریب اور دوست رہے ہیں، سٹوڈیو میں ہم لوگ رات میں ملتے تھے اور ہنستے تھے جس سے روشنی بھر جاتی تھی، یقین نہیں ہورہا ہے کہ واجد سے پھر بات نہیں ہوگی، یقین نہیں ہورہا ہے ہم پھر نہیں ملیں گے، باتیں نہیں کریں گے اور نہ ہی ہنسیں گے'۔

واجد بھائی، میں اپنی آنکھیں بند کرتی ہوں صرف آپ کا مسکراتا ہوا چہرہ نظر آتا ہے، آپ نے ہر صورتحال میں صرف مثبت موقف رکھا

شریا گھوشال نے لکھا ہے کہ 'مجھے یقین نہیں ہورہا ہے کہ میں یہ لکھ ررہی ہوں، یہ حقیقت نہیں لگ رہا، واجد بھائی، میں اپنی آنکھیں بند کرتی ہوں صرف آپ کا مسکراتا ہوا چہرہ نظر آتا ہے، آپ نے ہر صورتحال میں صرف مثبت موقف رکھا، اپنے آس پاس والوں کو گرمجوشی، خوشی اور طاقت دی، جب بھی ہم بات کرتے تھے، آپ کہا کرتے تھے کہ آپ نے میٹھی دھن بنائی ہے، جو آپ ریکارڈ کرنا چاہتے ہو، آپ موسیقی کی دنیا کی ایک کبھی نہ رکنے والی طاقت تھے، میں دعا کرتی ہوں، آپ جہاں کہیں بھی ہیں، وہا ں سکون ملے، الوداع کہنا بہت مشکل ہے'۔

آپ موسیقی کی دنیا کی ایک کبھی نہ رکنے والی طاقت تھے، میں دعا کرتی ہوں، آپ جہاں کہیں بھی ہیں، وہا ں سکون ملے، الوداع کہنا بہت مشکل ہے

کمار وشواس نے لکھا 'بہت جلد چلے گئے، ہم سب کے لیے بڑا نقصان، اوم شانتی'۔

پلک نے لکھا 'واجد خان سر کے انتقال کی خبر سن کر دکھی ہوں، وہ شروع سے میرے سفر کا اہم حصہ رہے، خراج عقیدت'۔

واجد تمہیں بہت یاد کروں گا، لو یو اور تمہاری روح کو سکون ملے

ٹی سیریز کے مالک بھوشن کمار نے لکھا 'واجد خان کے انتقال کی خبر سن کر حیرت میں ہوں، میں نے جن کے ساتھ کام کیا ہے، ان میں سب سے قابل فنکاروں میں سے ایک تھے، ایک بہترین دوست اور پاک روح، میوز ک انڈسٹری کو بڑا نقصان ہوا ہے، میری دعائیں ان کے کنبہ کے ساتھ ہیں، آپ ہمیشہ یاد آئیں گے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details