اردو

urdu

ETV Bharat / state

نیوزی لینڈ حملہ: ہلاک ہونے والوں کو خراج - NEW ZEALAND ATTACK

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مسجدوں پر دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے نمازیوں کو ممبئی کی ملی تحریک نے خراج عقیدت پیش کیا۔

11

By

Published : Mar 23, 2019, 11:16 PM IST

ممبئی کے حج ہاؤس میں ملی تحریک کے روح رواں ابو عاصم اعظمی کی قیادت میں ملی تنظیم کے کارکنوں نے نیوزی لینڈ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی۔

AA

اور مسلمانوں کے ساتھ حکومت کے دوستانہ رویے کی جم کر تعریفیں کی۔

تنظیم نے اس حملے کے بعد اسلام فوبیا کے نام پر مسلمانوں کو ہراساں نہ کیے جانے کے لیے کئی ممالک کے وزیراعظم کو خطوط لکھ کر آگاہ کیا۔

ابو عاصم اعظمی نے نیوزی لینڈ حکومت کے مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے دوستانہ رویے کو حوالہ دیتے ہوئے حکومت ہند کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ :' بھارت کو اس سے کچھ سیکھنا ہوگا تاکہ ملک میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم پر روک لگے اور کارروائی کے نام پر مسلمانوں کو ہراساں نہ کیا جائے'۔

نیوزی لینڈ میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے بعد حکومت نے جس طرح سے وہاں کے مسلمانوں کی حمایت کی ہے، اس کی پوری دنیا میں تعریف کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details