پونے:مہاراشٹر کے پونے ضلع میں گوجوباوی گاؤں کے قریب تربیتی سیشن کے دوران ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں پائلٹ اور اس کا ٹرینر دونوں زخمی ہو گئے۔ دونوں کو قریب کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تاحال حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ پونے دیہی پولیس افسر نے حادثے کی تصدیق کی ہے۔ چار دنوں کے اندر تربیتی طیارے کے گرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
جانکاری کے مطابق طیارہ بارامتی تعلقہ کے گوجوباوی گاؤں کے قریب صبح آٹھ بجے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ یہ طیارہ ریڈ برڈ فلائٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا تھا۔ اس سے قبل 19 اکتوبر کو پونے ضلع کے ایک گاؤں میں ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس میں دو لوگ تھے۔ طیارے کے پائلٹ اور طیارے میں سوار ایک اور شخص کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
مزید پڑھیں: Private Plane Crash In Mumbai ممبئی ہوائی اڈے پر نجی طیارہ حادثے کا شکار، تین مسافر زخمی