اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: موسم پل پر ٹریفک سگنل نصب - مہاراشٹر کی خبریں

مالیگاؤں شہر کے اکثر علاقوں میں مسلسل ٹریفک جام ہونے کے سبب چھوٹے بڑے سڑک حادثات رونما ہوتے ہیں اور کئی لوگوں کی جانیں اب تک تلف ہوچکی ہیں۔

image
IMAGE

By

Published : Nov 24, 2020, 11:19 AM IST

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے حدود میں واقع موسم پل پر اکثر و بیشتر ٹریفک جام کا مسئلہ رہتا ہے۔

شہر کے مغربی علاقے میں بڑے پیمانے پر بازار، سرکاری دفتر، شاپنگ مال،اسپتال وغیرہ موجود ہے تو وہیں کیمپ، سوئیگاؤں، دابھاڑی، سٹانہ اور دیگر قریبی دیہات کی عوام بھی روزی روزگار اور ضروریات زندگی کو پورہ کرنے کے لیے روزانہ شہر کا رخ کرتے ہیں جس کے سبب اس علاقہ میں مسلسل ٹریفک جام کا مسئلہ رہتا ہے۔

مسلسل ٹریف جام ہونے کے سبب متعدد علاقوں میں اکثر چھوٹے بڑے سڑک حادثات رونما ہوتے ہیں اور کئی لوگوں کی جانیں اب تک تلف ہوچکی ہیں۔

موسم پل پر ٹریفک سگنل نصب

اس مسلئے کے پیش نظر مقامی کارپوریٹر گریش بورسے نے سڑک کی تعمیر و ٹریفک نظام کو بہتر کرنے کے لیے 14 لاکھ روپئے کا فنڈ فراہم کرایا ہے۔

مالیگاؤں میں کیمپ روڈ، سٹانہ روڈ، منماڑ روڈ، سنگمیشور روڈ، آگرہ روڈ سے آنے اور جانے والی گاڑیوں کا سنگم اسی موسم پل جیوتی مجسمہ کے پاس ہوا کرتا ہے جس سے ٹریفک نظام میں اکثر اوقات رخنہ اندازی ہوا کرتی ہے۔ اس سلسلے میں پیر کے روز موسم پل پر ٹریفک سگنل نصب کیا گیا۔

اس موقع پر ریاستی وزیر زراعت دادا بھوسے، کارپوریشن کمشنر دیپک کاسار، ضلع ایس پی سچن پاٹل،ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھنڈوی،آر ٹی او محکمہ کے ایس پی، مستقیم ڈگنیٹی،اعجاز بیگ، شان ہند کے علاوہ دیگر آفیسران اور کارپوریٹرس موجود رہے۔

بعد ازاں وزیر زراعت دادا بھوسے اور پولس انتظامیہ کے افسران نے عوام سے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ لاکھوں کی آبادی والے شہر مالیگاؤں صرف چند ہی ٹرفک سگنل ہیں اور شہر کی اکثر و بیشتر سڑکیں ایسی ہیں جہاں لوگوں کا پیدل چلنا بھی دشوار ہوجاتا ہے۔ ایسے میں جب ان راستوں سے موٹر سائیکل یا بڑی گاڑیاں گزرتی ہیں جب حادثہ پیش آنے کا خطرہ بنا رہتا ہے۔

حالانکہ شہر میں انتخابات کے ایام میں سڑکوں پر تارکول بچھایا جاتا ہے جو سال کی پہلی بارش میں ہی بہہ جاتا ہے اور سڑکیں پہلی کی طرح ناقابل استعمال ہوجاتی ہیں لیکن اس جانب نہ تو شہری نمائندے اور نہ ہی کارپوریشن افسران دھیان دیتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details