اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ramadan Tradition: مالیگاؤں میں سحری کے موقع پر ڈھول بجاکر روزے داروں کو بیدار کرنے کی روایت برقرار - مالیگاؤں میں سلیم قوال

مالیگاؤں میں سلیم قوال اپنی قوالی کے اشعار کے ذریعے جہاں لوگوں کو سحری کے لیے نیند سے بیدار کرتے ہیں۔ تو وہیں لوگوں سے ملک کے موجودہ حالات کے لیے دعا کی گزارش بھی کرتے ہیں۔Tradition Of Waking Up the Fasting People by Playing Drums

مالیگاؤں میں سحری میں ڈھول بجاکر روزے داروں کو بیدار کرنے کی روایت برقرار
مالیگاؤں میں سحری میں ڈھول بجاکر روزے داروں کو بیدار کرنے کی روایت برقرار

By

Published : Apr 28, 2022, 2:02 PM IST

عصرِ حاضر میں جدید ترین ٹیکنالوجی موبائل فون ڈیجیٹل الارم وغیرہ جیسی سہولیات کے باوجود مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں لوگوں کو ماہ رمضان میں سحری کے لیے ڈھول اور قوالی کے زریعے بیدار کرنے کی روایت آج بھی برقرار ہے۔ مالیگاؤں کے دریگاؤں علاقے سے تعلق رکھنے والے 45 برس کے سلیم قوال شہر کے مختلف علاقوں میں سحری کے وقت ڈھول بجاکر جگانے کی خدمات کو گزشتہ 30 برس سے انجام دے رہے ہیں۔Tradition Of Waking Up the Fasting People by Playing Drums

مالیگاؤں میں سحری میں ڈھول بجاکر روزے داروں کو بیدار کرنے کی روایت برقرار

اس تعلق سے سلیم قوال نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ یہ کام تقریباً 30 برسوں سے انجام دے رہے ہیں اور مذکورہ علاقوں کی گلی کوچوں میں جاکر قوالی کے زریعے لوگوں کو سحری کے لئے بیدار کرتے ہیں۔ سلیم نے کہا کہ وہ یہ کام صرف ثواب حاصل کرنے کے مقصد سے انجام دیتے ہیں، لیکن لوگ خوش ہوکر انہیں ہدیہ بھی دیتے ہیں، جس سے ان کی گھریلو ضروریات پوری ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام دنوں میں وہ دوسرا کام کرتے ہیں یا پھر انہیں کسی محفل میں مدعو کیا جاتا ہے تو وہاں وہ قوالی کے زریعے ناظرین کا دل جیت لیتے ہیں۔

سلیم قوال اپنی قوالی کے اشعار کے ذریعے جہاں لوگوں کو نیند سے بیدار کرتے ہیں تو وہیں لوگوں سے ملک کے موجودہ حالات کے لیے دعا کی گزارش بھی کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ سلیم قوال اپنی کمر پر ڈھول اور ہاتھ میں گھنگھرو باندھ کر بڑی آسانی سے مختلف طرز میں قوالی گا کر لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرلیتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ سحر خواں حامیوں کے لیے الارم کا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Meet Taj Qureshi who has been Awakening in Sehri for 30 years: تیس برس سے سحری میں بیدار کرنے والے تاج قریشی

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details