ممبئی:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں قربانی سے قبل مویشیوں کی منڈی لگنے لگی ہے۔ممبئی اور اس سے متصل علاقوں سے تاجروں کے مویشیوں کے ساتھ منڈی میں آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ممبئی میں موجود سیاسی اور سماجی کارکنان نے گزشتہ برس اس منڈی میں۔ ہونے والی بدنظمی کو لیکر این سی پی صدر شردپوار سے ملاقات کی۔ اس کے بعد بی ایم سی کمشنر سے ملاقات کے دوران درپیش مسائل کا ذکر کیا جسکا حل نکالنے کے لیے بی ایم سی نے حامی بھری تھی۔
وسیع و عریض علاقے میں پھیلے دیونار منڈی میں بڑے پیمانے پر جانوروں کے تاجر اپنے جانوروں کے ساتھ داخل ہو رہے ہیں ۔گجرات۔راجستھان۔اتر پردیش۔مدھیہ پردیش سمیت دوسری کئی ریاستوں سے بکروں کو یہاں لا کر فروخت کیا جاتا ہے۔گزشتہ برس بارش کے سبب یہاں بڑی دقتیں پیش آئی تھیں جس کو وجہ سے تاجروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اس لئے اس بار سیاسی اور سماجی کارکنان نے ان پریشانیوں کا حل نکالنے کے لیے کمر کس لی۔
حال ہی میں این سی پی رہنما سلیم سارنگ کی ٹیم نے اس بارے میں شرد پوار سے ملاقات کی جسکے بعد اس منڈی سے جڑے مسائل سے اُنہوں نے آگاہ کیا۔بی ایم سی کمشنر کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں سلیم سارنگ نے 15 خامیوں پر زور دیتے ہوئے اسکا ازالہ نکالنے پر اور دیا جسکے بعد آج سیاسی اور سماجی تنظیموں نے یہاں کا جائزہ لیا۔