ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 303 ہو چکی ہے۔ اب تک 20 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔ جنہیں قرنطینہ سے ان کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔ وہیں کورونا سے 12 وفات ہو چکی ہے۔
پورے ناسک ضلع میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 333 ہے۔ جبکہ مالیگاؤں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
پہلے مالیگاؤں سینٹرل علاقے میں کورونا سے متاثر مریض پائے گئے اور مالیگاوں آوٹر کے کیمپ، دبھاڑی، کلکٹر پٹہ، ہمت نگر پولس کالونی، پربھاگ نمبر 1، سنگمیشور اور دیگر علاقوں میں بھی کورونا کے مثبت مریص پائے جا رہے ہیں۔
مالیگاؤں کو ریڈ زون میں رکھا گیا ہے اور پولس کی سختی کے باوجود بھی عوام کی لاپرواہی کی وجہ سے کورونا مرض پھیل رہا ہے۔ اگر کورونا پر قابو نہیں پایا گیا تو حالات اس سے بھی خراب ہو سکتے ہیں۔
اب سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ نجی ہسپتالوں میں بھی کورونا مریضوں کو قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے۔