اردو

urdu

SSC and NEET Toppers get Honor: ایس سی سی اور نییٹ امتحان میں ٹاپ کرنے والے طلبہ کو تہنیت

اورنگ آباد میں دسویں اور نییٹ کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے لیے تہنیتی جلسہ رکھا گیا جس میں شہر کے معززین کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم عمل میں لائی گئی اس دوران طلباء کو یہ نصیحت کی گئی کے وہ اعلی تعلیم کے لئے اپنا گول سیٹ کریں۔ SSC and NEET Toppers get Honor

By

Published : Sep 26, 2022, 4:37 PM IST

Published : Sep 26, 2022, 4:37 PM IST

Etv Bharatایس سی سی اور نییٹ امتحان میں ٹاپ کرنے والے طلبہ کو تہنیت
Etv Bharatایس سی سی اور نییٹ امتحان میں ٹاپ کرنے والے طلبہ کو تہنیت

مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ایس سی سی میں ٹاپ کرنے والے طلباء اور نییٹ امتحان میں ٹاپ کرنے والی جالنہ کی طالبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک تہنیتی جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں شہر کی معزز شخصیات نے بچوں کو انعامات سے نوازا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ SSC and NEET Toppers get Honor

اس موقع پر شہر کی نامور شخصیتوں نے بچوں کی رہنمائی کی۔اپیکس ہسپتال کے ڈاکٹر ماجد نے طلباء کو یہ نصیحت کی کہ آپ اعلی تعلیم کے لئے اپنا گول سیٹ کریں اس کے ساتھ مزید آپ کو ایک یا دو آپشن اور رکھنا چاہیے تاکہ آپ کا اولین مقصد پورا نہ ہو تو آپ دوسرے یا تیسرے مقصد کے تحت آپ کا مقصد تعلیم پورا کر سکیں اور کامیاب زندگی گزار سکیں۔ Educator Advice to Students

ڈاکٹر ماجد نے قرآن و حدیث کی روشنی میں حضرت لقمان کی جانب سے اُن کی اولاد کے حق میں کی گئی نصیحت جس کا ذکر قرآن مجید میں موجود ہے اس کو پیش کرتے ہوئے طلبہ و طالبات کو مستقبل میں کامیاب بننے کے راستے بتائے۔ Students Get Honors in Aurangabad

یہ بھی پڑھیں: Telangana Agriculture Minster on Education دنیا میں تعلیم سے بہتر کوئی دوسرا ذریعہ نہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details