ممبئی میں نواب مسجد کے پاس طویل عرصے سے ٹوپیاں فروخت کرنے والے محمد امین کہتے ہیں کہ ان کے آبا و اجداد بھی اسی کاروبار سے وابستہ تھے۔ یہ ان کی پانچویں پشت ہے جو اس کاروبار کو آگے بڑھا رہی ہے۔ امین کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن میں حالات بد تر ہو چکے تھے لیکن اب حالات پہلے کے جیسے ہو چکے ہیں اور اب ٹوپیاں خریدنے والوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔ Topi Business During Ramadan in Mumbai
گزشتہ برس لاک ڈاؤن کے سبب ممبئی میں عید کی خریداری بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ امین کہتے ہیں کہ اُن کے پاس تین سو سے زائد قسم کی ٹوپیاں ہیں لیکن ارطغرل غازی کی ٹوپی کا چلن بہت زیادہ ہے۔ بچوں کی زیادہ فرمائش ارتغرل غازی کی ٹوپی کی رہتی ہے۔Corona Impact On Topi Business