این سی پی رہنما نواب ملک نے کہا کہ کانگریس اور این سی پی رہنماؤں کے درمیان آج ہونے والی میٹنگ کو کل کے لیے ملتوی کردی گئی ہے۔
کانگریس، این سی پی کی میٹنگ ملتوی - Maha political news
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور کانگریس کے رہنماؤں کے درمیان آج ہونے والی میٹنگ ملتوی کردی گئی ہے۔
کانگریس، این سی پی میٹنگ ملتوی
انہوں نے کہا کہ کانگریس رہنما آج اندرا گاندھی کی 102 یوم پیدائش کے موقع پر الگ الگ پروگرامز میں مصروف ہیں۔اسی لیے آج کی میٹنگ ملتوی کردی گئی۔
واضح رہے کہ 26 اکتوبر کو مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا۔ تب سے ابھی تک کوئی بھی پارٹی اکثریت ثابت نہیں کرسکی۔کانگریس، این سی پی اور شیوسینا کے درمیان مسلسل میٹنگ کا سلسلہ جاری ہے لیکن ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوپایا ہے۔