لاک ڈاؤن کے دوران خود ساختہ ٹک ٹاک اسٹار کے ذریعہ پولیس والوں کا مذاق اڑانے والے اور خود کو مخصوص سمجھنے والے 2 ٹک ٹاک اسٹار کو ممبئی پولیس نے 24 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا ہے۔
ویڈیو میں ٹک ٹاک اسٹار کہہ رہے ہیں کہ ایک دوست نے انہیں صلح دی کہ آگے مت جاؤ پولیس والے مار رہے ہیں ، تو وہ اسٹار کہتا ہے کہ پولیس والے ہمیں نہیں مارتے ہم اسٹار ہیں۔
لاک ڈاؤن قوانین کی دھجیاں اڑانے والے ٹک ٹاک اسٹار پولیس کی گرفت میں یہ ویڈیو جیسے ہی ممبئی پولیس نے دیکھا تو مقامی پولیس تھانے شیواجی نگر کو اس کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا ۔
ٹک ٹاک یا دوسری سوشل سائٹس جسے نوجوان تفریح کا ذریعہ بناتے ہیں ۔ان نوجوانوں کو اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ اگر تفریح کے دوران لاک ڈاؤن قوانین کا وہ مذاق اڑائیں گے تو ان کے لیے جیل کے دروازے بھی ہمیشہ کے لیے کھلے رہیں گے۔