اردو

urdu

ETV Bharat / state

Misbehavior with a Girl Wearing Burqa اورنگ آباد میں برقعہ پوش لڑکی کے ساتھ بدسلوکی، تین نوجوان کو حراست میں - اورنگ آباد خبر

اورنگ آباد میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے۔ اس ویڈیو میں نطر آرہا ہے کہ چند نوجوان برقعہ پوش لڑکی کو پریشان کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پولیس نے تین نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

تین نوجوان  حراست میں
تین نوجوان حراست میں

By

Published : Apr 27, 2023, 9:39 AM IST

Updated : Apr 27, 2023, 2:13 PM IST

تین نوجوان حراست میں

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ شہر میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں چند نوجوان ایک برقعہ پوش لڑکی کو پریشان کرتے، لڑکی کے ساتھ بد سلوکی کرتے اور اس کا موبائل بھی چھینتے نطر آ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو گھاٹی روڈ مکئی گیٹ کا ہے۔ ویڈیو میں تین نوجوان لڑکی کو ہراساں کرتے نظر آرہے ہیں۔

لڑکوں کا الزام ہے کہ لڑکی دوسرے مذہب کے لڑکے کے ساتھ گھوم رہی تھی، اس معاملے میں بیگم پورہ پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیا گیا تو پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی شیرڈی کی رہنے والی ہے اور شہر میں تعلیم حاصل کرنے آئی ہے۔ اس دوران وہ اپنے دوستوں کے ساتھ بی بی کا مقبرہ گھومنے کے لیے جا رہی تھی۔ اسی دوران کچھ نوجوانوں نے برقعہ پوش لڑکی کو دیکھا کہ وہ دوسرے مذہب کے لڑکے ساتھ گھوم رہی ہے۔ اس کے بعد تین نوجوان لڑکی سے پوچھ تاچھ کرنے لگے اور لڑکی کا موبائل چھیننے لگے۔

پولیس نے لڑکی کے والدین کو اورنگ آباد طلب کیا اور شکایت درج کروانے کے لیے کہا لیکن لڑکی کے والدین نے پولیس میں شکایت درج کروانے سے انکار کر دیا ہے، تاہم جب یہ ویڈیو وائرل ہوا تو شہر میں ہنگامہ مچ گیا اور پولیس نے اعلی افسران کی ہدایت پر تین نوجوانوں کو تحویل میں لیا ہے۔ اس معاملے کی جانچ بیگم پورہ پولیس کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں مسلم لڑکیوں کو ورغلانے اور انھیں اپنے جال میں پھنسانے کی افواہوں کا بازار گرم ہے۔ سوشل میڈیا جلتی پر تیل ڈالنے کا کام کررہا ہے۔ ایسے حالات میں ایک برقعہ پوش لڑکی کا غیر لڑکے ساتھ گھومنا نوجوانوں کو مشتعل کرنے کے لیے کافی ہوتا ہے۔ والدین کو چاہیے کہ دور دراز علاقوں سے شہر تعلیم کے لئے اپنے بچوں کو بھیجنے سے قبل اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ وہ صرف تعلیم کے حصول پر توجہ دیں۔ اس معاملے میں جن تین نوجوانوں کو پکڑا گیا ہے ان میں ایک نوجوان آصفیہ کالونی، دوسرا عثمان پورہ اور تیسرا پیر بازار علاقے کا ہے۔ بیگم پورہ پولیس معاملے کی مزید جانچ میں مصروف ہے۔

مزید پڑھیں:Muslim Woman Taxi Driver مسلم خاتون نے ڈرائیونگ کو اپنا پیشہ بنایا، سڑکوں پر دوڑاتی ہیں اولا کیب
لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اورنگ آباد شہر میں خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی کئی تنظیمیں سامنے آئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک طرف ملک میں خواتین کے تحفظ کی باتیں ہو رہی ہیں تو دوسری طرف خواتین کے ساتھ بیچ راستے پر ایسے واقعات منظر عام پر آ رہے ہیں جو کہ حیران کن ہیں۔

Last Updated : Apr 27, 2023, 2:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details