اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع کے ویجا پور تحصیل کے ایک گاؤں میں کنواں کی تعمیر کے لئے کھدائی کا کام چل رہا تھا۔ اسی وقت اچانک زمین کا ایک حصہ دھنس گیا۔ اس واقعے میں مٹی کے ملبے کی زد میں آکر تین مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جب کہ دیگر دو افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ اس واقعے کے بعد گاوں میں سنسنی پھیل گئی۔
پولیس کے ساتھ ایک ریسکیو ٹیم جھولی گاؤں کے جمبر کھیرا فاٹا میں داخل ہوئی ہے۔ مٹی کے ڈھیر میں پھنسے پانچ مزدوروں میں سے پولیس نے ریسکیو ٹیم کے ساتھ مل کر دو زخمی مزدوروں کو بحفاظت نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔ لیکن ملبے میں دبے تین افراد کی موت ہوگئی۔ اورنگ آباد کے ویجا پور تعلقہ میں جھولی گاؤں کے جمبر کھیڑا کانٹے کے قریب ایک کھیت میں کنویں کھود نے کا کام شروع کیا گیا تھا۔