اردو

urdu

ETV Bharat / state

Triple Divorces Case in Aurangabad: بیوی کو فون پر دیا تین طلاق، شوہر کے ساتھ چار افراد کے خلاف معاملہ درج - گھر کی تعمیر کے لیے بیوی سے دو لاکھ روپے لانے کا مطالبہ

اورنگ آباد میں ایک شرمناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب گھر کی تعمیر کے لیے بیوی سے دو لاکھ روپے لانے کا مطالبہ کرنے پر شادی شدہ خاتون کو بچی سمیت گھر سے نکال دیا گیا. یہی نہیں جب والدین نے شوہر کو فون کرکے سسرال لے جانے کو کہا تو شوہر نے فون پر ہی اپنی بیوی کو تین طلاق دے دیا۔

14284095
14284095

By

Published : Jan 26, 2022, 8:47 AM IST

شادی شدہ خاتون کی شکایت پر اورنگ آباد کے ایم آئی ڈی سی سڈکو پولیس تھانے میں خاتون نے شوہر شیخ اشفاق انور سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔

خاتون کی شادی 15 ستمبر 2019 کو شیخ اشفاق سے ہوئی تھی۔ خاتون کا الزام ہے کہ شادی کے چند دن بعد ہی اسے ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا اور سسرال کے لوگ اس سے مار پیٹ بھی کرتے تھے۔ یہی نہیں بلکہ شوہر شیخ اشفاق نے اپنی بیوی سے کہا کہ تم مجھے پسند نہیں ہو اور اُسے دو سالہ بیٹی کے ساتھ گھر سے نکال دیا۔ جس کے بعد خاتون اپنے میکے چلی گئی۔

بتایا جارہا ہے کہ اس واقعہ کے بعد جوڑے کو دوبارہ ملانے کی کئی کوششیں کی گئیں جو ناکام ثابت ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:


خاتون نے اپنے شوہر کو فون کیا اور اپنے سسرال آنے کی خواہش کی لیکن شوہر نے اسے تین بار فون پر ہی طلاق دے دی۔ شوہر شیخ اشفاق انور سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details