اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: سہ روزہ تبلیغی اجتماع کا آغاز - جن میں پڑوسی ریاستوں کے لوگ بھی شامل ہیں

ممبئی کے شمال مشرقی علاقہ چیتا کیمپ میں سہ روزہ تبلیغی اجتماع کا آغاذ ہوگیا، ممبئی سمیت مہاراشٹر کے مختلف علاقوں سے ہزاروں افراد یہاں پہنچ چکے ہیں، جن میں پڑوسی ریاستوں کے لوگ بھی شامل ہیں۔

سہ روزہ تبلیغی اجتماع کا آغاز
سہ روزہ تبلیغی اجتماع کا آغاز

By

Published : Feb 8, 2020, 1:43 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 2:32 PM IST


ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے شمال مشرقی علاقہ چیتا کیمپ میں سہ روزہ تبلیغی اجتماع کا آغاذ ہوگیا، ممبئی سمیت مہاراشٹر کے مختلف علاقوں سے ہزاروں افراد یہاں پہنچ چکے ہیں، جن میں پڑوسی ریاستوں کے لوگ بھی شامل ہیں۔ یہ سہ روزہ تبلیغی اجتماع اتوار کو بعد نماز مغرب دعاءکے ساتھ اختتام پذیر ہوگا جس میں کئی لاکھ افراد شریک ہوسکتے ہیں۔

واضح رہےکہ چالیس روزہ جماعت کے ارکان کی اکثریت اس اجتماع میں شریک ہوگی جبکہ ممبئی کے الگ الگ علاقوں سے بھی عقیدت مند پہلے دن اور تیسرے دن دعائیہ اجتماع میں شریک ہوں گے۔

پہلے یہ اجتماع وڈالا ایسٹرن فری وے کے قریب واقع کسٹم اور سالٹ کمیشن کی خالی زمین پر منعقد کرنے کا منصوبہ تھا۔ تاہم ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر شہری علاقے وڈالا سے اجتماع کو شمال مشرقی علاقہ چیتا کیمپ میں منتقل کردیا گیا۔

منتظمین کا کہنا ہے اتوار کی تعطیل کے سبب شرکاء کی تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان ہے، اجتماع گاہ میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس نے بھی حفاظتی انتظامات سخت کردیئے ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ پیش آئے، اجتماع گاہ تک آنے والی موٹر گاڑیوں کے لیے ٹریفک پولیس نے بھی خصوصی بندوبست کیا ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 2:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details