مالیگاؤں:مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کے نیا اسلام پورہ علاقے میں مجاہد آزادی ادارے کی دیوار گر گئی جس کے ملبے میں تین بچے دب گئے اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ فائر بریگیڈ اور سماجی کارکنان موقع پر پہنچے۔ بلڈوزر کے ذریعے ملبے کو ہٹایا گیا اور بچوں کو نکال کرہسپتال لے جایا گیا۔
اس تعلق سے سماجی کارکن شفیق شیخ نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ یوم عاشورہ کے دن دوپہر 3 بجے کے درمیان نیا اسلامپورہ حسینہ مسجد کے پاس ایک کارپوریشن کی پرانی عمارت تھی، جس پر بچے کھیل رہے تھے ، تبھی عمارت کا ملبہ منہدم ہوگیا جس میں تین بچے دب گئے۔