اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: کیک میں منشیات کا استمعال، ڈاکٹر سمیت تین گرفتار - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

ممبئی میں اگر آپ کیک کھاتے ہیں اور کیک کے عادی ہیں، تو آپ کے لیے بری خبر ہے کیونکہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے یہ سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ منشیات فروش اب منشیات فروخت کرنے کی نئے نئے طریقوں کا استعمال کر رہے ہیں۔ ان میں یہ کیک بھی شامل ہے۔ ممبئی اینٹی نارکوٹکس سیل نے ممبئی کے مجگاؤں علاقے سے ہشیش کی آمیزش والے اس کیک کا کاروبار کرنے والے تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

drug use in cake, three arrested including doctor in mumbai
کیک میں منشیات کا استمعال، ڈاکٹر سمیت تین گرفتار

By

Published : Jul 14, 2021, 5:22 PM IST

این سی بی کی کارروائی میں براؤنی کیک میں ہشیش کی آمیزش والے اس گورکھ دھندے کو بے نقاب کرتے ہوئے ایک غیر ملکی سمیت تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس گرفتاری میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ملزم ڈاکٹر رحمین چارنیا ہے، جو ممبئی کے پرنس علی خان اسپتال بطور سائکیٹرسٹ پریکٹس کرتا ہے۔ اینٹی نارکوٹکس سیل نے جب اس سے منسلک افراد کے گھروں پر چھاپے ماری کی تو اس دوران 10 کلوگرام ہشیش براؤنی کیک کے ساتھ ساتھ دوسری نشہ آور اشیا اور نقدی بھی برآمد ہوئی۔

تفتیش کے دوران یہ سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے کہ ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوں سمیت ہائی پروفائل ہستیوں کو سپلائی کیا جارہا تھا۔

مزید پڑھیں:

بارہ بنکی: مارفین کے ساتھ دو تسکر گرفتار

نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی مانیں تو اس معاملے میں اور بھی کئی گرفتاریاں ممکن ہیں۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو اور ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل کو لگاتار ہونے والی کارروائیوں سے منشیات فروشوں میں ہڑبونگ مچی ہوئی ہے۔ منشیات فروش منشیات کے اس گورکھ دھندے کو انجام دینے کے لئے ہر دن نئے طریقے کھوج نکالتے ہیں۔ ایسے میں تفتیشی ایجنسیوں کے لئے یہ کسی چیلنج سے کم نہیں کیونکہ موجودہ وقت میں اس کاروبار سے منسلک افراد کا تعلق کسی بھی طبقے سے ہو سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details