اسمبلی کے مانسون اجلاس میں بحث کے دوران بی جے پی کے ممبر اسمبلی سدھیر منگٹی وار کے بیان پر کانگریس نے سخت اعتراض کیا ہے۔ مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے سوال کیا ہے کہ کیا بی جے پی کے ایم ایل اے دھمکیاں دے رہے ہیں؟
سدھیر منگٹی وار کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے نانا پٹولے نے کہا کہ اجلاس کی کارروائی کے دوران حزبِ اقتدار کے ممبران جیسے ہی بولنے کے لئے کھڑے ہوئے۔ بی جے پی کے ممبر اسمبلی سدھیر منگٹی وار نے اعتراض ظاہر کیا
منگٹی وار نے کہا کہ اسمبلی کے درمیان میں ہی بولنے کی وجہ سے انل دیشمکھ اب اندر(جیل) میں جارہے ہیں۔ نانا پٹولے نے کہا کہ منگٹی وار کا یہ بیان دھمکی آمیز ہے۔
بی جے پی کی ہمت اب اس قدر بڑھ چکی ہے کہ وہ اسمبلی اجلاس کے دوران دھمکی دینے تک دے رہے ہیں۔ یہ معاملہ انتہائی سنگین ہے۔ یہ اس بات کا اعتراف ہے کہ ای ڈی، انکم ٹیکس، سی بی آئی جیسی مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعے بی جے پی اپنی مخالف پارٹیوں کے لوگوں کو پریشان وہراساں کررہی ہے۔ یہ اقتدار کا غلط استعمال ہے اور بی جے پی نے مہاراشٹر میں یہ کھیل مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے سہارے شروع کیا ہے جو جمہوریت کے لیے تباہ کن ہے۔