ای ٹی وی بھارت کے نمائندے ایس این انصاری نے شہر میں موجود سول ہاسٹل کا دورہ کیا اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کے ایس ڈانگے سے ڈینگو کے بارے معلومات طلب کی۔
ڈاکٹر کے ایس ڈانگے نے بتایا کہ ستمبر ماہ سے ڈینگو کے مریضوں کی تشخیص شروع ہوئی۔ ستمبر میں 734 مریض پائے گئے جس میں سے 91 کا علاج ہاسٹل میں ہوا۔
اسی طرح سے اکتوبر میں 814 مریضوں میں سے 337 کا علاج کیا گیا ۔ فی الحال ماہ نومبر میں 52 مریضوں کا علاج جاری ہے۔
ابتک سول ہاسٹل میں 1600 سے زائد مریضوں میں ڈینگو کی نشانیاں پائی گئی۔ جس میں سے 480 کا علاج ہاسٹل میں ہوا اور ابھی تک سرکاری اعداد کے مطابق کسی بھی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی۔
اس طرح کا بیان ڈاکٹر کے ایس ڈانگے نے دیا۔ ڈینگو بیماری ڈینگو مچھر کے کاٹنے سے ہی پھیلتی ہے ۔ ڈینگو مچھر کی پیداور جمع شدہ صاف پانی میں ہوتی ہے۔
اگر کسی شخص کو ڈینگو ہو جائے تو اسے شدید بخار، سر درد اور پلیٹ لیٹس کم ہو جاتے ہیں۔ اسی لئے چاہئے کہ عوام صاف صفائی کا خیال رکھی۔