اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد دیہی پولیس میں 39 پولیس ملازمین کی اسامیوں کے لیے 5 ہزار 725 امیدواروں کی درخواست موصول ہوئی ہے جن میں سے سولہ سو نوجوان اعلی ٰتعلیم یافتہ ہیں۔ جیسے ڈاکٹر، انجینئر، ایم بی اے، بی ٹیک، ایم فارمیسی، ایم ایس سی، ایم ای، بی ای، ایل ایل بی بی ایس سی ایگری، بی ایس سی بی کام، بی بی اے اور بی ایس سی پاس نوجوان شامل ہیں۔ اورنگ باد دیہں پولیس بھرتی امتحان میں ہر دن آٹھ سو امیدواروں کا میدانی امتحان لیا جا رہا ہے جِس میں سولہ سو میٹر اور سو میٹر رن، لوہے کا گولا فیک، ہائیٹ، چیسٹ بھی دیکھا جا رہا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ منیش کلوانیہ نے بتایا ہے کہ پولیس بھرتی میں سخت انتظامات کیے گئے ہیں جس میں پولیس افسران کے ساتھ اٹھائیس سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی ایس پی کا کہنا ہے جس طرح سے پولیس بھرتی کے لیے اعلی تعلیم یافتہ نوجوان آ رہے ہیں تو آنے والے وقت میں پولیس محکمہ کو اِسکا بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔ Thousands of Candidates have arrived for Aurangabad 39 Police Posts
منیش کلوانیہ نے بتایا کہ بھرتی کا عمل سخت سیکورٹی کے درمیان شفاف طریقے سے جاری ہے ریاستی حکومت نے پولیس میں بھرتی کا عمل شروع کر دیا ہے اس میں اورنگ آباد و نہی میں کانسٹیبل کے 39 عہدے بھرے جا رہے ہیں۔ جس کے لیے 5 ہزار 725امیدواروں نے درخواستیں دی ہیں اور 2 جنوری سے امیدواروں کو دستاویزات کی تصدیق اور فیلڈ ٹیسٹ کے لیے بلایا جا رہا ہے۔ تین دنوں میں 2100 امیدواروں کو بلایا گیا جن میں سے 1102 امیدوار سامنے آئے فیلڈ ٹیسٹ میں 907 امیدواروں کوالیفائی کیا گیا ہے اور 195 امیدواروں کو نا اہل قرار دیا گیا ہے۔ بھرتی کا پورا عمل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منیش کلوانیہ کی رہنمائی میں چل رہا ہے۔ اس کے لیے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنیل لنجیوار کے ساتھ 6 سب ڈویژنل افسران، 10 پولیس انسپکٹر، 9 اسسٹنٹ انسپکٹر، 17 سب انسپکٹر اور 135 انفورسرز کو تعینات کیا گیا ہے۔