ضلع میں اس مہینے دوسری بار بے موسم بارش ہوئی ہے۔ گنگا پور، پیٹھن، ویجا پور، خلتا آباد،کنڑ، سوئے گاؤں اور سلود ضلعوں کے مختلف تعلقہ میں گیہوں، جوار ،چنا ،مکا سمیت ربیع کی دیگر تیار کھڑی فصلوں کو بے موسم بارش اور آندھی سے نقصان ہوا ہے۔
اورنگ آباد میں بے موسم بارش سے فصل کو نقصان - مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد
مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے کئی حصوں میں کل شام تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ ہوئی بے موسم برسات کی وجہ سے تیار ربیع کی فصل کو نقصان ہوا ہے۔
اورنگ آباد میں بے موسم بارش سے فصل کو نقصان
ڈیویژنل کمشنر کے سرکاری ذرائع کے مطابق بارش کی جاری رپورٹ کے مطابق کل رات ضلع میں اوسط 11.11ملی میٹر بارش در کی گئی۔