اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر کے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے تحت ڈگری امتحانات کے آغاز کو محض ایک دن باقی ہے لیکن بامو یونیورسٹی کے فرسٹ ایئر کے ہزاروں طلبا کو اب تک ہال ٹکٹ نہیں ملے ہیں جس کی وجہ سے طلبا اور سرپرستوں میں بے چینی دیکھی جا رہی ہے۔ سرپرستوں کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی کوتاہی کا نتیجہ ہے کہ طلبا کو اب تک ہال ٹکٹ نہیں ملے ہیں۔ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے تحت ڈگری امتحانات کے آغاز کو محض ایک دن باقی ہے، ستائیس دسمبر سے امتحانات کا آغاز ہورہا ہے لیکن یونیورسٹی کی جانب سے فرسٹ ایئر کے طلبا وطالبات کو ہال ٹکٹ جاری نہیں کیے گئے، ایک دن قبل ہال ٹکٹ نہیں ملنے سے طلبا اور سرپرستوں میں بے چینی پائی جارہی ہے، سرپرستوں کا کہنا ہے کہ ہوم سینٹر بھی نہیں ہے جس کی وجہ سے کس کا نمبر کس کالج میں آیا اس کا کوئی پتہ چل سکا۔ عین وقت پر ہال ٹکٹ جاری کیے گئے تو پھر طلبا کیا کریں گے، یونیورسٹی انتظامیہ کے ایگزام سینٹر کی کوتاہی کا خمیازہ ہزاروں طلبا کو بھگتنا پڑ سکتا ہے۔ Thouands of BAMU students worried about not getting Hall Ticket
Babasaheb Ambedkar Marathwada University بامو یونیورسٹی کے فرسٹ ایئر کے ہزاروں طلبا ہال ٹکٹ نہ ملنے سے پریشان
اورنگ آباد کے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی میں ڈگری امتحانات کو ایک دن باقی ہے اس کے باوجود طلبا کو ہال ٹکٹ نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے طلبا کافی پریشان ہیں۔
کالج میں پڑھنے والی طالبات کا کہنا ہے کہ وہ صبح سے کالج میں ہال ٹکٹ لینے کے لیے آئے ہیں لیکن یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ایک دن پہلے ہال ٹکٹ نہیں دیے گئے۔ کالج کی طالبات کا کہنا ہے کہ امتحان سے ایک دن پہلے یونیورسٹی کی جانب سے ہال ٹکٹ دیئے جاتے ہیں۔ طالبات کا کہنا ہے کہ وہ دور دراز علاقوں سے تعلیم حاصل کرنے کے لیے آتے ہیں لیکن یونیورسٹی انتظامیہ کی وجہ سے امتحانات میں پریشانی ہوتی ہے اگر اسی طرح یونیورسٹی اپنی من مانی کریں گی تو آنے والے وقت میں سرپرستوں کو اپنے بچوں کی تعلیم کے لیے راستے پر اترنا پڑے گا۔ Hall Ticket Issue
یہ بھی پڑھیں : Study Center for Deserving Students in Aurangabad: اورنگ آباد میں مستحق طلبا وطالبات کے لیے اسٹڈی سینٹرشروع کرنے کا اعلان