اردو

urdu

ETV Bharat / state

ماسک کے بغیر گھومنے والے افراد کی اسی جگہ پر ہی ہوگی کورونا جانچ

مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا وائرس کے معاملے میں تیزی کو دیکھتے ہوئے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی جانب شہر میں بے وجہ اپنے گھروں سے باہر گھومنے والے اور بغیر ماسک کے گھومنے والے افراد کا اینٹی جن ٹیسٹ کروایا جا رہا ہے۔

those who do not wear mask will be tested covid in aurangabad
ماسک کے بغیر گھومنے والے افراد کی اسی جگہ پر ہی ہوگی کورونا جانچ

By

Published : Apr 17, 2021, 7:10 AM IST

میونسپل کارپوریشن کی اس مہم میں پولیس بھی اپنا تعاون دے رہی ہے۔ اورنگ آباد شہر میں کورونا کی زنجیر توڑنے کے لئے حکم امتناع نافذ کیا گیا ہے، اس کے باوجود لوگ اپنی ضروریات کے لئے گھروں سے باہر نکلنے پر مجبور ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن نے بے وجہ گھروں سے باہر گھومنے والے افراد کا اس جگہ پر ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کارپوریشن کے شعبہ ہیلتھ کی انچارج ڈاکٹر نیتا پاڈلکر کا کہنا ہے کہ ماسک کے بغیر گھومنے والے افراد کو پکڑ کر ان کا اینٹیجن ٹیسٹ کروایا جا رہا ہے تاکہ کورونا کی تصدیق ہو سکے۔

مزید پڑھیں:

کورونا سے ہونے والی اموات کے اعداد و شمار پر سوالات

شہر میں اسپاٹ ٹیسٹنگ صبح 9 بجے سے رات 1 بجے تک دو شفٹ کے ذریعے جاری رہیں گی۔ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے لیے پولیس اہلکاروں کی مدد لی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details