اردو

urdu

ETV Bharat / state

آدتیہ ٹھاکرے ریلی میں کئی لوگوں کی جیب صاف - شیوسینا کے کارکنان

شیوسینا کے امیدوار آدتیہ ٹھاکرے کی ریلی میں 13 سونے کی چین اور 4 موبائل فونز چوری کیے گئے۔

آدتیہ ٹھاکرے ریلی میں کئی لوگوں کی جیب صاف

By

Published : Oct 7, 2019, 7:25 PM IST

آدتیہ ٹھاکرے نے ورلی اسمبلی نشست سے 3 تاریخ کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

پرچہ نامزدگی کے وقت ایک ریلی نکالی گئی۔ آدتیہ ٹھاکرے کے ساتھ بڑی تعداد میں شیوسینا کے کارکنان نے ریلی میں شرکت کی۔

اس ریلی میں چوروں نے 13 سونے کی چین اور 4 موبائل فون چوری کیے۔

تین اکتوبر کو ورلی میں گنپت راؤ قدم مارگ پر بھیڑ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوروں نے چوری کی۔ جوشی مارگ پولیس اسٹیشن نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور چوروں کو سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details