ریاست مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے سنیچر کو کہا ہے کہ 'ریاست میں دوبارہ لاک ڈاؤن نہیں کیا جائے گا۔'
ٹھاکرے نے آج یہاں اپنے دفتر میں ٹوئٹ کیا۔ جس میں انہوں نے ریاست میں لاک ڈاؤن سے متعلق اڑ رہی سبھی طرح کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 'مہاراشٹر میں دوبارہ لاک ڈاؤن نہیں ہوگا۔'
انہوں نے لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ 'وہ بیماری کے پھیلنے سے روکنے کے لئے ہدایات کی پیروی کریں اور سماجی دوری بنائے رکھیں۔'