کورنا کے سبب لگائی جانے والی پابندیوں کا سلسلہ ختم ہونے کے بعد مذہبی تہواروں اور دوسری تقریبات ،سرگرمیوں سےمتعلق مہاراشٹر حکومت Maharashtra Government on Ganesh Utsav نے پوری طرح سے راحت دے دی ہے۔ حکومت نے گنپتی اور محرم کو لیکر کچھ ہفتے قبل ہی واضح کر دیا تھا کہ اس بار مذہبی تہواروں پر کورونا کا قانون نہیں نافذ کیا جائے گا۔ اس لئے اس بار مذہبی تہواروں کی رسومات ہمیشہ کے جیسے ادا کریں۔ No Ban on Ganesh Utsav this Time in Maharashtra
ممبئی میں کئی سارے گنیش اتسو منڈل ہیں لیکن ان میں لال باغ کے راجہ کو جو مقبولیت حاصل ہے وہ شاید کسی کے حصے میں نہیں آئی ہر برس لاکھوں کی تعداد میں لوگ یہاں آتے ہیں-لال باغ کے راجہ کے درشن کے لئے پورے دس دنوں تک ہجوم رہتا ہے لمبی قطار اور پھر گھنٹوں انتظار کے بعد ایک جھلک دیکھنے کے لئے زائرین کی آمد ممبئی کے متعد مقامات سے ہوتی ہے۔
وسرجن کے وقت ایک الگ سما ہوتا ہے پچھلی بار کووڈ کے سبب حکومتی پابندیاں نافذ کی گئی تھیں لیکن اس بار جب پابندیاں ختم ہوئیں تو لوگوں میں خوشی کی لہر دوڈ گئی خاص کر ممبئی کے ان علاقوں میں پھر سے ایک بار اس روایت کا سلسلہ چل پڑے گا جو طویل مدت سے چل رہا تھا وہ ہے ناگپاڈہ علاقے میں جب لال باغ کے راجہ کے قافلے کا گزر ہوتا ہے اس دوران بوہرہ فرقے سے تعلق رکھنے والے ایک طبقے کے ذریعه لال باغ کے راجہ کا شاہانہ استقبال کیا جاتا ہے۔