فورینرز ریجنل رجسٹریشن آفس (ایف آر آر او) کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس باسکو جارج نے بتایا کہ 'غیر ملکی شہریوں کو ان کے وطن پہنچانے کے باجود اب بھی 2 ہزار غیر ملکی شہری گوا میں موجود ہیں۔'
جارج نے بتایا کہ 'جب ملک میں لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا، اس وقت گوا میں 8 ہزار غیر ملکی شہری موجود تھے۔'
انہوں نے بتایا کہ 'مرکزی وزارت برائے امور داخلہ کی گائڈ لائن کے مطابق گوا ایئر پورٹ سے 6 ہزار غیر ملکی شہریوں کو ان کے وطن پہنچایا گیا ہے اور اس وقت گوا میں کم سے کم 2 ہزار غیر ملکی شہری موجود ہیں۔ ہم اب بھی غیر ملکی شہریوں کو ان کے وطن پہنچانے کا کام مرکزی وزارت برائے امور داخلہ کی گائڈ لائن کے مطابق کر رہے ہیں۔'
انہوں نے مزید بتایا کہ 'کئی افراد سیاحتی ویزے پر آئے ہیں جو کہ ہمارے پاس رجسٹرڈ نہیں ہیں جبکہ کئی افراد بزنس ویزے پر آئے ہیں اور وہ ہمارے پاس رجسٹرڈ ہیں۔'