اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوپر ہسپتال کے وائرل ویڈیو کا سچ

سوشل میڈیا پر ایک ویڈو وائرل ہو رہا ہے۔ الزام ہے کہ ممبئی کے کوپر ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ موت کا کھیل کھیلا گیا۔

The truth of the viral video of Cooper Hospital
کوپر ہسپتال کے وائرل ویڈیو کا سچ

By

Published : Jul 22, 2020, 4:48 PM IST

سوشل میڈیا پر کوپر ہسپتال کی وائرل ہورہی ویڈیو پر ای ٹی وی بھارت نے پڑتال شروع کی۔ ممبئی کے کوپر ہسپتال پر یہ الزام لگنا کسی جوکھم سے کم نہیں تھا کہ ہسپتال میں مریض کی جان کے ساتھ کھلواڑ ہوا ہے۔ اس لئے ہسپتال نے اس معاملے کو لیکر وضاحت شروع کی۔ اس وضاحت سے پہلے ہم جان لیتے ہیں کہ آخر پورا معاملہ کیا ہے۔

کوپر ہسپتال کے وائرل ویڈیو کا سچ

محکمہ بی ایم سی کو سونپی گئی رپورٹ میں اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ 19 جولائی کو رات 10 بجے 30 برس کے نوجوان کو علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ مریض کے گھر والوں نے ڈاکٹر کو بتایا کہ منہ سے خون نکل رہا ہے۔

کووڈ قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے ایکسرے اور دوسری جانچ کی گئی۔ 11 بج کر 15 منٹ پر نوجوان مریض کی موت ہو جاتی ہے۔ مریض کے جسم میں نمونیا اور کورونا دونوں کے اثرات پائے گئے۔

ایسی حالت میں ہسپتال نے مریض کی باڈی کو ان کے سپرد کرنے سے گریز کیا۔ جس کے بعد ہسپتال میں چالیس سے پچاس افراد نے داخل ہو کر ہنگامہ برپا کیا۔

ہسپتال نے مریض کی باڈی کو پولیس کے حوالے کیا، لیکن اس دوران کسی نے ویڈیو بنا لی اور دو روز بعد وائرل کر دی۔ کیا کہتی ہے اس بارے میں ہسپتال انتظامیہ؟ چونکہ معاملہ ہسپتال میں حل ہوگیا تھا اس لئے ہسپتال نے اس معاملے میں کسی طرح کی ایف آئی آر نہیں درج کرائی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details