ممبئی کے پنویل میں واقع تعلیمی ادارہ عبدالرزاق کلسیکر پولیٹینکنک جو انجمن اسلام کے زیر اہتمام چلتا ہے، لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد اس ادارے کے احاطے کو علاقائی تحصیلدار کے حوالے کردیا گیا ہے۔
یہاں روزانہ 10 ہزار لوگوں کے لیے کھانا بناکر پاس کے علاقے اور دیہی علاقوں میں مقیم غریب، خانہ بدوش اور ادیواسیوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
انجمن کی یہ کوشش صرف یہیں تک محدود نہیں رہی بلکہ ممبئی کے ورسوا علاقے میں کالسیکر ہسپتال میں کووڈ 19 ٹیسٹ کا مفت میں کیمپ لگایا گیا ہے ۔
اس کے علاوہ باندرہ علاقے میں لوگوں کے ہجوم اور جگہوں کی قلت کو دکھتے ہوئے انجمن اسلام نے باندرہ میں موجود انجمن اسلام گرلس کالج کے احاطے کو بازار میں تبدیل کر دیا ہے ۔یہاں اب سوشل ڈسٹسنگ کا خاص خیال رکھتے ہوئے روزانہ بازاریں لگائی جاتی ہیں ۔اس احاطے میں ہمیشہ طالبات کا ہجوم ہوتا تھا لیکن اب عوام کی ضرورت کے تحت یہ جگہ بی ایم سی کے سپرد کردی گئی ہے۔