اردو

urdu

ETV Bharat / state

ملک کے اسمارٹ سٹی پروجیکٹ میں شامل اورنگ آباد کی حقیقت - اسمارٹ سٹی میں شامل

حالیہ سروے کے مطابق اورنگ آباد شہر ریاست کے دس اسمارٹ شہروں میں تیسرے نمبر پر رہا ہے۔ اس بات کو لیکر انتظامیہ نے واہ واہی بھی بٹور لی، لیکن زمینی حقائق کچھ اور ہی داستان بیان کر رہے ہیں۔

Aurangabad Smart City
اورنگ آباد

By

Published : Dec 19, 2020, 4:29 PM IST

اورنگ آباد شہر کو ملک کے ایک سو اسمارٹ سٹیز میں شامل کیا گیا ہے.۔ حالیہ سروے کے مطابق اورنگ آباد شہر ریاست کے دس اسمارٹ شہروں میں تیسرے نمبر پر رہا ہے۔ اس بات کو لیکر انتظامیہ نے واہ واہی بھی بٹور لی، لیکن زمینی حقائق کچھ اور ہی داستان بیان کر رہے ہیں۔ اورنگ آباد شہر کے بنیادی مسائل کے بارے میں عام آدمی کیا سوچتا ہے آئیے جانتے ہیں۔

اورنگ آباد

اورنگ آباد تاریخی، بزرگان دین، صوفیوں اور سنتوں کا شہر ہے۔ گزرتے وقت کے ساتھ اس شہر کی شناخت تبدیل ہوتی رہی۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق اورنگ آباد شہر کو ملک کے ایک سو اسمارٹ سٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے شہر کے ترقیاتی کاموں کے لیے بجٹ بھی مختص کیا گیا، جس میں سے تین سو کروڑ روپے ریاستی حکومت کو موصول ہو چکے ہیں۔

بتایا جاتا کہ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت سو کروڑ روپے شہر میں اسمارٹ بسوں کے لیے صرف کیے گئے۔ شہر میں لوکل ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل ہونے کا امکان ہے۔ لیکن اورنگ آباد کے باشندوں کا مطالبہ ہے کہ یہاں بنیادی سہولیات کی جانب بھی توجہ لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خصوصی رپورٹ: 500 سالہ وراثت کا امین عزیز احمد کوزگر

حال میں ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے سولہ سو اسی کروڑ کے ترقیاتی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ بتایا گیا کہ اس رقم سے شہر کی سڑکوں کا نقشہ بدلے گا۔ سفاری پارک کا قیام عمل میں آئے گا اور پانی کا مسئلہ حل ہونے کی امید ہے، تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کو کچرے اور گندگی سے نجات دلانا بھی ضروری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details