اپوزیشن رہنما دیویندر فڑنویس نے راہل گاندھی کی جانب سے دہلی میں ویر ساورکر کے تعلق سے دیے گئے بیان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ 'جو پارٹی مجاہدین آزادی کی عزت نہیں کرتی ہو، قومی ہیرو کی تعظیم نہیں کرتی ہو اس پارٹی کے ساتھ چائے پینا ہمیں گوارہ نہیں ہے۔'
مہاراشٹر: اپوزیشن نے وزیر اعلی کی چائے پارٹی کا بائیکاٹ کیا - مہاراشٹر کی اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی نے
ریاست مہاراشٹر کی اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی نے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کی جانب سے ناگپور شہر میں کل سے جاری ہونے والے سرمائی اجلاس سے ایک دن قبل دی جانے والی روایتی چائے پارٹی کا یہ کہہ کر بائیکاٹ کیا کہ 'شیوسینا اس پارٹی کے ہمراہ حکومت سازی کر رہی ہے جس نے مجاہدین آزادی کی توہین کا ارتکاب کیا ہے۔'
![مہاراشٹر: اپوزیشن نے وزیر اعلی کی چائے پارٹی کا بائیکاٹ کیا اپوزیشن نے وزیر اعلی کی روایتی چائے پارٹی کا بائیکاٹ کیا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5383428-264-5383428-1576424313539.jpg)
اپوزیشن نے وزیر اعلی کی روایتی چائے پارٹی کا بائیکاٹ کیا
فڑنویس نے کہا کہ 'راہل گاندھی کو اپنے دیے گئے بیان پر فوری طور پر معافی مانگنی چاہئے نیز شیوسینا بھی صرف اقتدار کی ہوس میں کانگریس کا ساتھ دے رہی ہے جبکہ اسے مجاہدین آزادی کی اس طرح بے عزت کرنے والوں کو آنکھوں کا تارہ نہیں بنانا چاہیے۔'