اورنگ آباد: اورنگ آباد شہر کے نام کی تبدیلی کی اگلی سماعت 5 جولائی کو ہوگی۔ مہاراشٹر ریاست کی سابقہ مہا وکاس آ گھاڑی اور موجودہ شندے فڑنویس حکومت نے اورنگ آباد کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا اور شہر و ضلع کا نام چھترپتی سنبھاجی نگر رکھا ہے۔ جس پر اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل کیے جانے کے خلاف بمبئی ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی تاہم کورٹ نے اس معاملے پر کوئی فیصلہ نہیں سنایا اور 5 جولائی کو آئندہ سماعت مقرر کی ہے۔ واضح رہے کہ ریاست کی سابقہ مہا و کاس آ گھاڑی اور موجودہ شندے پھڑنویس حکومت نے اورنگ آباد کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا اور شہر و ضلع کا نام چھترپتی سنبھاجی نگر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
نام تبدیل کرنے کے حکومت کے فیصلے کو شہر کی مختلف تنظیموں اور نمائندگان کی جانب سے بمبئے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے، جس پر سنوائی کا عمل جاری ہے۔ اس معاملے پر ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، تاہم حتمی فیصلہ محفوظ رکھا گیا۔ اسی دوران پٹیشنر سید معین الدین انعامدار کے وکیل ایڈووکیٹ سعید شیخ نے ہائی کورٹ اور ضلع کلکٹر کی روک کے باوجود بھی سرکاری دفاتر کے کام کاج میں اور نگ آباد کا تبدیل شدہ نام استعمال کرنے کی جانب عدالت کی توجہ مبذول کروائی۔ جسے کورٹ نے اپنی نوٹس میں لیا اور آئندہ سماعت میں شامل کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ بمبئے ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ضلع کا نام ابھی تبدیلی معاملہ زیر غور ہے تبدیلی نام کا آخر فیصلہ آنے تک اورنگ آباد ضلع کا نام سرکاری دستاویزات پر تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: