ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے ملاڈ ایس وی روڈ پر واقع 100 برس قدیم خستہ حال عمارت کو ممبئی میونسپل کارپوریشن کے پی نارتھ وارڈ نے منہدم کر دیا۔علاقے میں اس کی وجہ سے لوگوں کو ٹریفک کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔۔ بی ایم سی کے اسسٹنٹ انجینئر پروین ملک اور سب انجینئر کاغذی اسپر کام کر رہے تھے قانونی پیچیدگیوں کے سبب اس عمارت کو منہدم کرنے میں کافی وقت لگا۔
آج کافی عرصے کے بعد میونسپل کارپوریشن نے اس عمارت کو منہدم کرنے کا فیصلہ کیا۔ اب بلڈوزر کی مدد سے عمارت کو گرانے کے بعد نہ صرف ایس وی روڈ پر ٹریفک کم ہو جائے گی بلکہ روڈ کی چوڑائی بھی بڑھ جائے گی۔ ایم پی گوپال شیٹی نے عمارت کے منہدم ہونے کے بعد ممبئی میونسپل کارپوریشن اور وارڈ آفیسر کرن ڈیگھاوکر اور ان کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا، عمارت کے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے تعاون کیا۔