اجلاس میں ریاستی وزیر برائے خوراک چھگن بھجبل نے شرکت کی۔ اس موقع پر راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر شیخ آصف نے پارٹی کی اب تک کی کارکردگی اور مخلتف کمیٹیوں کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی صدارت ملنے کے بعد سے انہوں نے شہر میں پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے سخت محنت کی ہے۔
پارٹی کے سربراہ شرد پوار اور دیگر رہنماؤں کی رہنمائی میں انہوں نے مختلف ونگ تشکیل دیئے اور عملی سیاست کے نظریہ کی عوام کے سامنے پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چار ماہ میں شہر کی عوام اور خاص طور پر نوجوانوں نے جس طرح سے راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی کی پذیرائی کی ہے اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آج شہر میں پارٹی کس قدر مضبوط ہوئی ہے۔
شیخ آصف نے شہر کی خستہ حال سڑکوں کا ذکر کرتے ہوئے شہر کی فلاح وبہبود اور ترقی کیلئے چھگن بھجل سے خصوصی فنڈ جاری کرنے کی درخواست کی۔ اس تعلق سے ریاستی وزیر چھگن بھجبل نے خطاب کے دوران کہا کہ شیخ آصف نے اعلی لیڈر شپ کی رہنمائی میں کافی حوصلہ بخش کام کیا ہے۔
کانگریس پارٹی چھوڑنے کے بعد شیخ آصف سے متعلق خبروں کے ذریعے علم ہوا کہ مخلتف قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے۔شیخ آصف کے ملاقات کے دوران انہیں پارٹی کی پالیسی اور نظریات بتائے گئے۔