اردو

urdu

ETV Bharat / state

Aurangabad Haj Pilgrims اورنگ آباد سے 21 جون کو حج کے لیے آخری فلائٹ روانہ ہوگی - ضلع خدمات حجاج کمیٹی اورنگ آباد

اورنگ آباد ضلع خدمات حجاج کمیٹی کے نائب صدر ارشد انجینئر کا کہنا ہے پچھلے کئی سالوں سے ضلع خدمات حجاج کمیٹی، اورنگ آباد سے جانے والے عازمین حج کی خدمت کرتی رہی ہے۔ مہاراشٹر کے اورنگ آباد امبارگشن پوائنٹ سے 1900 کے قریب عازمین حج مقدس سفر کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ اورنگ آباد ایئرپورٹ سے آخری فلائٹ 21 جون کو ہے۔

اورنگ آباد سے 21 جون کو حج کے لیے آخری فلائٹ روانہ ہوگی
اورنگ آباد سے 21 جون کو حج کے لیے آخری فلائٹ روانہ ہوگی

By

Published : Jun 17, 2023, 8:11 PM IST

اورنگ آباد سے 21 جون کو حج کے لیے آخری فلائٹ روانہ ہوگی

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد امبارگشن پوائنٹ سے 1900 کے قریب عازمین حج مقدس سفر کے لیے روانہ ہوئے ہے۔ اورنگ آباد ایئرپورٹ سے آخری فلائٹ 21 جون کو ہے، جو وجے واڑہ سے ہوتے ہوئے اورنگ آباد آئےگی اور یہاں کی ویٹنگ لسٹ میں جو بچے ہوئے عازمین حج ہیں، ان کو لے کر یہ فلائٹ جدہ روانہ ہوگا۔ خدمات حجاج کمیٹی کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ حاجیوں کے لئے حکومت کی جانب سے کشادہ عمارت دی گئی ہے۔ ساتھ ہی بنیادی سہولت بھی فراہم کیا گیا ہے۔

اورنگ آباد ضلع خدمات حجاج کمیٹی کے نائب صدر ارشد انجینئر کا کہنا ہے پچھلے کئی سالوں سے ضلع خدمات حجاج کمیٹی، اورنگ آباد سے جانے والے عازمین حج کی خدمت کرتی رہی ہے۔ اس کمیٹی کی جانب سے سے حاجیوں کے فارم آن لائن بھرے جاتے ہیں اور عازمین کی رہنمائی کی جاتی ہے۔ حج کی تربیتی نشست کا بھی اہتمام ضلع خدمات حجاج کمیٹی کی جانب سے کیا جاتا ہے اور جس وقت حاجیوں کی روانگی کا وقت قریب آتا ہے، اس وقت کمیٹی کی جانب سے جامعہ کاشف العلوم میں حج کیمپ منعقد کیا جاتا ہے، جس میں ریاستی حج کمیٹی اور مرکزی حج کمیٹی کے ذمہ دار بھی موجود رہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس حج کیمپ سے حاجیوں کو احرام پہنا کر بسوں کے ذریعے ایئرپورٹ پہنچایا جاتا ہے، اس سے پہلے حاجیوں کو مرکزی و ریاست حج کمیٹی کے ذمہ داران ایئر لائنس کا ٹکٹ، پاسپورٹ اور ضروری دستاویزات دیتے ہیں، اس حج کیمپ میں حاجی کے رشتے دار حاجیوں کے سامان سے بھرے بیگ لاتے ہیں اور یہاں پر اُن کا وزن کر کے کمیٹی کے ذمہ داران ایک ٹرک کے ذریعے ایئرپورٹ پر بھیج دیتے ہیں۔ اب تک اورنگ آباد امبرگیشن پوائنٹ سے سعودی عرب کے جدہ کے لیے 1951 حاجیوں کی روانگی عمل میں آچکی ہے۔
جو لوگوں کے ویٹنگ لسٹ میں نمبر تھے، ان کے ویٹنگ لسٹ میں نمبر پر آنے کی وجہ سے ان کی فہرست میں اضافہ ہوا ہے۔ کچھ لوگوں کے مسئلے مسائل تھے جس کی وجہ سے انہوں نے پیسے نہیں بھرا تھا تو لہذا اس کو مدنظر رکھتے ہوئے مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی اور حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے ویٹنگ لسٹ کا جو سلسلہ تھا وہ بڑھتا چلا گیا۔ اس کی وجہ سے یہ تعداد بڑھ گئی ہے۔

ایک جون کو اورنگ آباد سے آخری فلائٹ جدہ کے لیے روانہ ہوگی؟، اس پر ارشد انجینئر کا کہنا ہے کہ ابھی اس طرح پتہ چل رہا ہے کہ 21 جون کو ایک فلائٹ وجےواڑہ سے اورنگ آباد ائیرپورٹ پر آئے گی اور کچھ لوگوں کے نمبر کنفرم ہو جائیں گے، فلائٹ کے ذریعے یہاں کے لوگوں کو جدہ کے لئے روانہ کیا جائیگا۔ اورنگ آباد سے جو عازمین حج کے لئے روانہ ہوئے ہیں ان سے ارشد انجینئر کی فون پر بات ہوئی ہے اور عازمین کا کہنا ہے کہ انہیں کافی سہولیات مل رہی ہے اور ہر ایک فلائٹ سے ایک سرکاری ملازمین کو نمائندگی کے لیے بھیجا گیا ہے۔

حاجییوں کا کہنا ہے کہ رہنے کے لئے بہت اچھی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ بس کا انتظام ہے اور ڈسپنسری بھی عزیزیہ میں رکھی گئی ہے تاکہ عازمین کو کسی بھی طرح کی پریشانی نہ ہو۔ آخر میں ارشد انجینئر نے ضلع انتظامیہ کے ہر شعبے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر سرکاری مشنری مدد نہیں کرتی تو حاجیوں کو کافی پریشانی ہو سکتی تھی لیکن انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تعاون ملا۔

یہ بھی پڑھیں: Haj Pilgrimage Facility Issues عازمین حج کی پریشانیوں سے وزیراعظم کو خط لکھ کر آگاہ کیا گیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details