ممبئی، دن بھر کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کی بنچ نے آج الیکشن کمیشن کے فیصلے پر روک لگانے سے انکار کر دیا، لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ حتمی فیصلہ نہیں ہے۔اس فیصلے سے سپریم کورٹ کی یہ منشا واضح ہوتی ہے کہ الیکشن کمیشن کو دونوں فریق کو سننے کے بعد فیصلہ کرے۔ یہ باتیں آج یہاں این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل نے کہی ہیں۔Refusal to stay the Election Commission's decision
جینت پاٹل نے کہا کہ الیکشن کمیشن اب اپنی کارروائی شروع کرے گا لیکن سب کچھ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر منحصر ہے۔ اس لیے الیکشن کمیشن کے فیصلے سے پہلے کچھ بولنا مناسب نہیں ہوگا۔