لکشدیپ: کوسٹ گارڈ نے ڈی آر آئی کی مدد سے سمندر میں منشیات کی ایک بڑی کھیپ ضبط کی ہے۔ ڈی آر آئی اور انڈین کوسٹ گارڈ نے لکشدیپ کے قریب سمندر میں آپریشن کے تحت 1526 کروڑ مالیت کی 219 کلو گرام ہیروئن ضبط کی ہے۔ گزشتہ ایک سال میں، ڈی آر آئی نے تقریباً 25 ہزار کروڑ روپے کی منشیات ضبط کی ہے، جو اسمگلنگ کے لیے سمندر سے لایا جا رہا تھا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق 7 مئی کو ڈی آر آئی یعنی ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ لکشدیپ کے قریب سمندر میں منشیات کی ایک بڑی کھیپ بھارت میں پہنچائی جارہی ہے۔ Indian Coast Guard and DRI seized large quantities of drugs in Arabian Navy۔
اس اطلاع پر ڈی آر آئی نے انڈین کوسٹ گارڈ کی مدد لی۔ کوسٹ گارڈ کے جہاز آئی سی جی ایس سجیت پر بھی ڈی آر آئی کے افسران تعینات تھے اور اس کے بعد سے بحرہ عرب میں نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔ 18 مئی کو ڈی آر آئی نے کوسٹ گارڈ کی مدد سے دو مشکوک کشتیوں کی کی تلاشی لی اور ایک ایک کلو کے 219 پیکٹ برآمد ہوئے۔ یہ تمام پیکٹ غیر قانونی ہیروئن سے لیس تھے۔ تفتیش کے دوران دونوں کشتیوں کے عملے نے بتایا کہ انہیں منشیات کی یہ کھیپ سمندر میں ہی ملی تھی۔ منشیات ملنے کے بعد ڈی آر آئی اور کوسٹ گارڈ دونوں کشتیوں کو کوچی لے آئے ہیں۔ یہاں ڈی آر آئی گرفتار عملے کے ملزمین سے سخت پوچھ گچھ کرے گا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ہیروئن کی یہ کھیپ کہاں سے آئی اور اسے بھارت میں کہاں بھیجا جانا تھا۔