اردو

urdu

ETV Bharat / state

مزدور طبقہ کو سرکار اشیائے خوردو نوش فراہم کرے: عارف نوری - suffering of poor class during corona

کاروبار مندی کا شکار ہیں۔ سڑکوں پر چل رہے چھوٹے موٹے کاروبار کو بند کرنے کی ہدایات جاری ہوچکی ہیں۔ جبکہ پولس انتظامیہ سخت رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔ ایسے حالات میں سرکار کو چاہیے کہ وہ خاص طور پہ مزدور طبقہ کے خورونی اشیا فراہم کرے۔

The government should provide food to the working class: Arif Noori
مزدور طبقہ کو سرکار شیائے خوردو نوش فراہم کرے :عارف نوری

By

Published : Apr 17, 2021, 1:50 PM IST

مالیگاؤں شہر کی معروف سماجی تنظیم حفاظت گروپ کے صدر عارف نوری نے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں تباہی مچی ہوئی ہے اور حکومت کی جانب سے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ گرتی چلی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی اس جان لیوا وبا سے اب تک لاکھوں افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں ہر چیز اس وائرس کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہے۔ سب سے زیادہ وہ طبقہ متاثر ہوا ہے جو محنت مزدوری کر کے اپنے بچّوں کا پیٹ پالتا ہے اور اپنا گزر بسر کرتا ہے۔

عارف نوری نے مزید کہا کہ حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے تاکہ اس جان لیوا وائرس کو کنٹرول کیا جا سکے اور بھارت سمیت دنیا کے دیگر مختلف ممالک میں اس وقت کورونا کے خلاف جنگ جاری ہے۔ کاروبار مندی کا شکار ہیں۔ سڑکوں پر چلنے والے چھوٹے موٹے کاروبار بند کرنے کی ہدایات جاری ہوچکی ہیں۔ جبکہ پولس انتظامیہ سخت رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔ اس سے روزانہ کی بنیاد پر کمانے والے افراد متاثر ہو رہے ہیں جبکہ ترقی یافتہ ممالک میں روز مرّہ کمانے والوں کا اگر کاروبار بند کر بھی دیا جائے تو حکومت ان کے ساتھ مکمل تعاون کرتی ہیں۔ حکومت کی جانب سے کھانا اور غذائی اشیا فراہم کی جاتی ہیں لیکن آج مزدور طبقہ خاص طور پر پریشان حال ہیں۔
عارف نوری نے یہ بھی کہا کہ روزانہ کمانے کھانے والے کس طرح اپنے بچّوں کا پیٹ پالیں گے۔ حکومت کو اس جانب توجہ دینا چاہیے۔ ایسے نازک حالات میں مرکزی حکومت کو چاہیے کہ بھارت میں رہنے والے ہر شہری کا مکمل خیال رکھیں۔ ان کی بھر پور مدد کریں اور انہیں اشیائے خوردو نوش فراہم کریں ورنہ مزدور طبقے کے لوگ کورونا وبا سے کم، بھک مری سے زیادہ مر جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details