حج عازمین کیلئے گو ائیرویز کا مسئلہ برقرار ہے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے کہا ہے کہ سب سے پہلے ناگپور۔اورنگ آباد ممبئی ان سب جگہ سے حج عازمین سے جو پیسے لئے جاتے ہیں ان میں بہت فرق ہے۔اور اس سے بھی زیادہ پریشانی یہ کہ گو ائیرویز کا دیوالیہ ہوگیا ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔یہ عازمین کے لئے باعث پریشانی ہے۔ شیخ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گو ائیرویز کے دیوالیہ ہونے پر اُسکی بھرپائی حاجیوں کے پیسوں سے کر رہی ہے اسی لیے حج پر جانے والے عازمین کیلئے ہر جگہ سے پیسوں کا فرق بہت زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں:Haj 2023 Flight Schedule: حج فلائٹ شیڈول مرتب،21 مئی سے ہوگی روانگی