اردو

urdu

ETV Bharat / state

Aurangabad Got Railway Pit Line اورنگ آباد میں ریلوے پٹ لائن کا سنگ بنیاد رکھا گیا - مالیگاؤں نیوز

اورنگ آباد میں مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو کی موجودگی میں اورنگ آباد ریلوے اسٹیشن پر پٹ لائن کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ Aurangabad Got Railway Pit Line

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 8, 2022, 5:32 PM IST

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں مرکزی وزیر ریلوے کی موجودگی میں اورنگ آباد ریلوے اسٹیشن پر پٹ لائن کا سنگ بنیاد رکھا گیا ساتھ ہی مرکزی وزیر نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنوں پر مقامی مصنوعات کی فروخت کا ایک نیا ذریعہ متعارف کرایا جا رہا ہے اس موقع پر ایم پی امتیاز جلیل نے کہا کہ مراٹھواڑہ میں وزراء کی کھیپ کے باوجود ریلوے کے معاملے میں مراٹھواڑہ کی جھولی خالی ہے۔

اورنگ آباد میں ریلوے پٹ لائن کا سنگ بنیاد رکھا گیا

اس موقع پر مرکزی مملکت وزیر راؤ صاحب دانوے، مرکزی مملکتی وزیر برائے محصول ڈاکٹر بھاگوت کراڑ اور مہاراشٹر کے کابینی وزیر اتل ساوے موجود تھے، وہیں مرکزی ریلوے وزیر نے اورنگ آباد ریلوے اسٹیشن کا جائزہ لیا، ایک چائے اسٹال سے چائے نوش کی اور اورنگ آباد کی مشہور پٹی کا بھی ذائقہ چکھا۔ Aurangabad Got Railway Pit Line

سنگ بنیاد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ریلوے وزیر نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اقدامات کی خوب ستائش کی اور کہا کہ وزیر اعظم ملک کی ریلوے کو دنیا کی ماڈرن ترین ریلوے بنانے کی کوشش کررہے ہیں، ملک بھر میں دو سو سے زائد ماڈرن اور جدید ٹیکنالوجی آراستہ ریلوے اسٹیشنوں کا قیام عمل میں آنے والا ہے، ساتھ ہی مقامی تجارت کو فروغ دینے کے لیے لوکل ٹو فوکل تھیم پر عمل ہورہا ہے اور ہر اسٹیشن پر مقامی اشیا کو متعارف کروایا جائیگا تاکہ مقامی صنعت و تجارت کو فروغ مل سکے ۔ Aurangabad Got Railway Pit Line

اس پروگرام میں موجود ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے مراٹھواڑہ کے تعلق سے کوئی خاص اعلان نہیں کیے جانے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ تین تین مرکزی وزراء ہونے کے باوجود مراٹھواڑہ کی جھولی میں کچھ نہیں آیا سب ہوا میں باتیں کرکے چلتے بنے۔ The foundation stone of the railway pit line laid in Aurangabad

یہ بھی پڑھیں : Rumours Swirl Over Theft of Kids بچہ چوری کی افواہوں پر عوام دھیان نا دیں، اورنگ آباد دہی ایس پی

ABOUT THE AUTHOR

...view details