اردو

urdu

ETV Bharat / state

Zika Virus Case: مہاراشٹر میں "زیکا وائرس" کا پہلا کیس درج - مہاراشٹر کی خبریں

مہاراشٹر میں پچاس سالہ خاتون زیکا وائرس سے متاثرہ پائی گئی ہیں۔

مہاراشٹر میں زیکا وائرس کا پہلا کیس درج
مہاراشٹر میں زیکا وائرس کا پہلا کیس درج

By

Published : Aug 1, 2021, 5:02 PM IST

مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا کہ مہاراشٹر میں زیکا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔ این آئی وی کی جانچ کے بعد پتہ چلا کہ ایک پچاس سالہ خاتون زیکا وائرس سے متاثرہ پائی گئی۔ تاہم وزیر صحت نے کہا کہ عوام کو خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔

مہاراشٹر میں زیکا وائرس کا پہلا کیس درج
مہاراشٹر میں زیکا وائرس کا پہلا کیس درج

یہ بھی پڑھیں:امتیاز جلیل جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کورٹ ممبر نامزد

وزیر نے بتایا کہ طبی ماہرین اس معاملے کی تہہ تک جانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ابتدائی تحقیق کے مطابق یہ وائرس مچھر کے کانٹنے سے پیدا ہوتا ہے، لیکن ساتھ ہی راجیش ٹوپے نے کہا کہ اس معاملے میں عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ بخار، آنکھوں میں جلن اور ہاتھ پیر میں درد اس وائرس کی علامتیں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details