اردو

urdu

ETV Bharat / state

چار ماہ کے دوران محکمہ فائر بریگیڈ کو 170 شکایتیں موصول - مالیگاوں شہر کے چیف فائر افسر سنجے پوار

مالیگاوں شہر کو پاورلوم صنعت کا شہر بھی کہا جاتا ہے اور یہاں بڑی تعداد میں لوگ اس شعبے سے وابستہ ہیں لیکن گھریلو صنعت ہونے کی وجہ سے اکثر کارخانوں میں حفط ما تقدم کے تحت احتیاط نہیں برتی جاتی جس کی وجہ سے شارٹ سرکٹ، زمین میں کرنٹ پھیلنے اور شدید آتشزدگی جیسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔

چار ماہ کے دوران محکمہ فائر بریگیڈ کو 170 شکایتیں موصول
چار ماہ کے دوران محکمہ فائر بریگیڈ کو 170 شکایتیں موصول

By

Published : Apr 25, 2021, 10:29 AM IST

گرمی کے ایام میں آتشزدگی کے واقعات پیش آنا عام بات ہے لیکن اگر ہر کوئی آگ اور دیگر ناگہانی واقعات سے بچنے کے لیے محکمہ فائر بریگیڈ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرے تو کچھ حد تک ان واقعات میں کمی ہوسکتی ہے۔

چار ماہ کے دوران محکمہ فائر بریگیڈ کو 170 شکایتیں موصول

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اس تعلق سے مالیگاوں شہر کے چیف فائر افسر سنجے پوار سے خاص بات چیت کی اور شہر کے خواجہ غریب نواز فائر اسٹیشن کا دورہ کیا۔

سنجے پوار نے بتایا کہ آگ لگنے کی زیادہ تر شکایت میں لوگ آگ لگنے والی جگہ کا صحیح پتہ نہیں بتاتے ہیں اس کے علاوہ جب فائر بریگیڈ کی گاڑیاں کسی گھنے علاقے میں آگ بجھانے پہنچتی ہے تو اس علاقے میں کھڑے بے ترتیب الیکٹرک پول اور نیچے لٹکتے بجلی کے تاروں کے ساتھ ساتھ ناجائز تجاوزات کی وجہ سے فائر بریگیڈ عملے کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مالیگاوں شہر کا محکمہ فائر بریگیڈ اتنا مستعد ہے کہ راقم کی آنکھوں کے سامنے جب محکمہ کو ایک شکایت موصول ہوئی تو عملے کے اراکین چند سیکنڈ کے اندر ہی فائر اسٹیشن سے جائے حادثہ کی جانب روانہ ہو گئے۔

نمائندے کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا زور جب کم ہوجائے گا تب محکمہ فائر بریگیڈ شہر کے کارخانہ دار و فیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں کو مدعو کرکے ان میں بیداری لانے کی کوشش کرے گا اور انھیں آگ سے بچنے کی تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ محکمہ فائر بریگیڈ آگ بجھانے کے عوض میں کوئی پیسے نہیں لیتے ہیں، لیکن شہر میں اکثر لوگ اس بات سے نابلد ہیں اور وہ آگ بجھانے کے عوض میں عملے کو رقم ادا کرتے ہیں جو کہ قانونی طور پر بالکل ہی علط ہے۔

اس تعلق سے سنجے پوار نے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص محکمہ فائر بریگیڈ کے عملے کو بلانے کے عوض آپ سے رقم کا مطالبہ کرتا ہے یا عملے کا کوئی رکن پیسے کا مطالبہ کرتا ہے تو فوراً اس کی شکایت کی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details