اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی بی آئی نے انل دیش مکھ کے خلاف معاملہ درج کیا - سی بی آئی نے انل دیش مکھ کے خلاف معاملہ درج کیا

مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیش مکھ کے خلاف غیر قانونی وصولی کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ ہفتہ کی صبح ان کے گھر پر سی بی آئی نے چھاپہ مارا۔

Bribery case: CBI files FIR against former Maharashtra HM Anil Deshmukh
سی بی آئی نے انل دیش مکھ کے خلاف معاملہ درج کیا

By

Published : Apr 24, 2021, 11:35 AM IST

Updated : Apr 24, 2021, 11:49 AM IST

سی بی آئی نے مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیش مکھ کے خلاف غیر قانونی وصولی کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے اور ہفتہ کی صبح ان کے گھر پر سی بی آئی نے چھاپہ مارا۔

تفتیشی ایجنسی نے ممبئی کے سابق اعلیٰ پولیس افسر پرمبیر سنگھ کے ذریعہ لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات سے متعلق ایک مقدمہ درج کیا ہے۔

واضح رہے کہ پرمبیر سنگھ سابق کمشنر نے انل دیشمکھ کے خلاف بدعنوانی کی تفتیش سی بی آئی سے کروانے اور اپنے تبادلے پر روک لگانے کے مطالبے پر سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔

ملک کے بڑے صنعت کار مکیش امبانی کے گھر ’اینٹیلیا‘ کے سامنے جیلیٹن چھڑوں سے لیس گاڑی برآمد کیے جانے کے پیش نظر کمشنر کے عہدے سے ہٹائے گئے مسٹر سنگھ نے اپنے تبادلے کو بھی چیلنج کیا تھا۔

عرضی گزار نے کہا تھا کہ مسٹر دیشمکھ اپنی رہائش گاہ پر فروری 2021 میں ممبئی جرائم کی خفیہ یونٹ کے سچن وازے اور ممبئی کے سوشل سروس برانچ کے ایس پی سنجے پاٹل سمیت مختلف پولیس افسران سے ملے تھے اور انھیں 100 کروڑ روپے کی وصولی کرنے کی ہدایت دی تھی۔ ان افسران سے کہا گیا تھا کہ وہ مختلف اداروں اور دیگر ذرائع سے وصولی کریں۔

مسٹر سنگھ نے اپنی عرضی میں کہا تھا کہ مسٹر دیش مکھ کے گھر میں لگے سی سی ٹی وی کو قبضے میں لیا جانا چاہیے اور اس کی چھان بین کی جانی چاہیے تاکہ ان کے یہاں آنے جانے والے افسران کی فہرست تیار کی جا سکے۔

Last Updated : Apr 24, 2021, 11:49 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details