ریاست مہاراشٹر کے اضلاع اورنگ آباد اور عثمان آباد کے ناموں کی تبدیلی کو لیکر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے نے اعلان کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹر کی کابینی میٹنگ میں اورنگ آباد کا نام سامبھاجی نگر اور عثمان آباد کا نام دھراشِیو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسکے ساتھ ساتھ نوی ممبئی ائیرپورٹ کا نام تبدیل کر کے اسے ڈی بی پاٹل ائیرپورٹ کا نام رکھا گیا۔
حالانکہ اس فیصلے سے قبل ریاست کے سابق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے ذریعه یہ اعلان کیا گیا تھا ، لیکن ادھو ٹھاکرے کے ذریعه کئے گئے اعلان کو غیر قانونی بتاتے ہوئے شنڈے نے اسے دوبارہ کابینہ میں منظور کیا ہے ۔