اردو

urdu

ETV Bharat / state

میئر کو دھمکی آمیز فون موصول - Underworld don Dawood Ibrahim and younger Shakeel

تھانے میونسپل کارپوریشن کی میئر میناکشی شنڈے کو جان سے مارنے کی دھمکی آمیز فون آنے کے بعد سے پورے تھانے میں زبردست ہنگامہ مچ گیا ہے۔

فون کر جان سے مارنے کی دھمکی

By

Published : Sep 19, 2019, 8:15 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 4:02 AM IST

فون کر جان سے مارنے کی دھمکی

ریاست مہاراشٹر کے شہر تھانے کی میئر میناکشی شندے نے تھانے پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ایک نامعلوم شخص نے فون کر کے کہا کہ 'میں ممبئی کے ڈونگری سے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم اور چھوٹا شکیل کا آدمی بول رہا ہوں، تھانے میں کسی سے دشمنی مت لو۔ تھانے میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہنا ہے کہ نہیں، زیادہ اچھلو نہیں، ورنہ اس کا انجام بہت برا ہوگا'۔
اس دھمکی آمیز فون کے بعد میئر میناکشی شندے نے کاپور باوڈی پولیس اشٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔
پولیس نے اس نا معلوم فون اور انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کو لے کر آنے والی فون کو سنجیدگی سے لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 4:02 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details