اردو

urdu

ETV Bharat / state

تھانے: بیٹی کے قتل کے الزام میں باپ گرفتار

مہاراشٹر کے ضلع تھانے کی پولیس کو کلیان علاقے سے ایک دوشیزہ کی سرکٹی لاش برآمد ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس نے اسٹیشن کے سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمین کی تلاش شروع کردی ۔

بیٹی کے قتل کے الزام میں باپ گرفتار
بیٹی کے قتل کے الزام میں باپ گرفتار

By

Published : Dec 10, 2019, 11:04 AM IST

مہاراشٹر کےضلع تھانے میں اتوار کے روزپولیس کو کلیان کے ایک ویران علاقے سے سوٹ کیس میں بند ایک 22 سالہ لڑکی کی سرکٹی لاش برآمد ہوئی تھی۔

پولیس نے اس کیس میں لڑکی کے والد اروند تیواری (47) کو گرفتار کرلیا ہے جو ممبئی کے اندھیری علاقے میں واقع ایک فرم میں برسر روزگار ہے۔

پولیس نے اس کیس کے تعلق سے بتایا ہے کہ انھیں ایک آٹو رکشہ ڈرائیور نے کال کرکے اس واقعہ کی اطلاع دی تھی، ڈرائیورکے مطابق ایک مشتبہ شخص اس علاقے میں آیا اور سوٹ کیس پھینک کر وہاں سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے عاشق کے قاتل کا انکشاف کیا

پولیس اور مببئی کرائم برانچ نے مشترکہ طور پر اس کیس کی تحقیقات کی جس کے بعد علاقے کے سی سی ٹی وی فوٹیج اور ریلوے اسٹیشن پر نصب کیمروں کی مدد سے لڑکی کے باپ کے ہی پر پولیس کو شبہ ہوا۔

متعلقہ افسر نے بتایا کہ' 47 برس کے اروند تیواری اپنی 22 سالہ بیٹی کے اس کے بوائے فرینڈ کے ساتھ تعلقات سے ناخوش تھا، تیواری نے بد نامی کے خوف سے اپنی بیٹی کو ہی قتل کردیا اور اس کی لاش کے ٹکڑے کردیے تاکہ اسے آسانی سے ٹھکانے لگایا جاسکے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس دیپک راج کا کہنا ہے کہ پولیس کی ٹیمیں لاش کے بقیہ اعضأ کو تلاش کر رہی ہے اور ساتھ ہی اس قتل میں استعمال ہونے والے ہتھیار کا بھی پتہ لگایا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details