اردو

urdu

ETV Bharat / state

تھانے مونسپل کارپوریشن ڈائیلاسیس کے مریضوں کو دے گی مفت خدمات

ممبئی سے متصل تھانے میں کئی بڑے ہسپتالوں کو کورونا ہسپتال میں تبدیل کئے جانے کے سبب انکے مریضوں اور خاص کر ڈائلاسیس کے مریضوں کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے رکن پارلیمنٹ کی ایماء پر تھانے کے کئی ہسپتالوں کو ڈائیلاسیس کے لئے مفت کیا گیا اور مریضوں کو وہاں تک پہنچنے کے لئے مفت ایمبولینس خدمات بھی حاصل ہوگی۔

تھانے مونسپل کارپوریشن ڈائیلاسیس کے مریضوں کو دے گی مفت خدمات
تھانے مونسپل کارپوریشن ڈائیلاسیس کے مریضوں کو دے گی مفت خدمات

By

Published : Apr 10, 2020, 10:05 PM IST

مہاراشٹر کے ممبئی سئ متصل تھانے ضلع میں کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر شہر کے کئی ہسپتالوں کو کورونا ہسپتال میں تبدیل کردیا گیا ۔

تھانے مونسپل کارپوریشن ڈائیلاسیس کے مریضوں کو دے گی مفت خدمات

اسی طرح ممبرا کا کالسیکر اسپتال ک سیل ہونے سے اس خطہ کے کافی ڈائیلاسیس مریضوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ٹی ایم سی کے ماتحت علاقوں میں ڈائیلاسیس مریضوں کی تعداد سیکڑوں میں ہونے سے مقامی رکن پارلیمان ڈاکٹر شری کانت شندے نے اس کو سنجیدگی سے لیا ۔

فوری طور پر تمام ڈائیلاسیس مریضوں کی فہرست تیار کر انھیں لاک ڈاون کے حالات میں مفت ڈائیلاسیس خدمات فراہم کرنے کا حکم تھانے میونسپل کارپوریشن کو دیتے ہوئے ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی جس میں مئیر نریش مہکسے ،این سی پی کے گروپ لیڈر و سینئر کارپوریٹر نجیب ملا،ڈپٹی میونسپل کمشنر منیش جوشی،سندیپ مالوی ودیگر موجود تھے۔

انہوں نے بتایا گیا کہ ممبرا کے کالسیکر اسپتال میں تقریباً50سے بھی زائد مریض ڈائیلاسیس کرواتے تھے اسکے علاوہ متعدد اسپتالوں میں جاتے تھے لہذا ان سب کے لئے تھانے کہ واڈیا اسپتال،کوپری میں لکھیم چند فتیم چند اسپتال،حضوری میں جیتو اسپتالوں میں اہتمام کیا گیا ۔

اس دوران کالسیکر اسپتال کے تمام مریضوں کی فہرست بھی ٹی ایم سی نے طلب کی ہے اور انھیں باقاعدہ کال کر کے بتایا جائے گا کہ انکا ڈائیلاسیس اب تھانے میں ہوگا اور انھیں گھر سے لانے اور پہچانے کی مفت سہولت ہوگی ۔

کن پارلیمنٹ شری کانت شندے نے بتایا کہ ممبر اکے تمام مریضوں کے لئے ٹی ایم سی کی جانب سے تین بڑے ایمبولینس تعینات کئے جائیںگے انکے نمبرات مریضوں تک پہنچا دیئے جائیں گے ۔ اس طرح سے ڈائیلاسیس مریضوں کی راحت کے لئے تھانے مونسپل کارپوریشن اور رکن پارلیمنٹ نے ایک بڑا قدم اٹھا یا ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details